پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن، 1500کشمیری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کو سری نگر، اننت ناگ، کلگام، پلواما، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام سے گرفتار کیا گیا جب کہ گرفتار کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی کے مکینوں کو ڈرایا دھمکایا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوہامی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں بھی کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتراکھنڈ، اترپردیش اور ہماچل پردیش میں کشمیری طلبہ سے اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ ہماچل پردیش کی یونیورسٹی میں ہاسٹل کے دروازے توڑ کر طلبہ پر حملہ بھی کیا گیا ۔
نہروں کا معاملہ: سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان کا پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے، پاکستان کی جانب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
مقبوضہ کشمیر: پہلگام میں فائرنگ، 28 سیاح ہلاک، 11 زخمیمقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ پچھلے کئی سالوں میں شہریوں پر سب سے بڑا حملہ ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کی اور بھارت کی جانب سے فوری طور پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے پر کڑی تنقید کی۔
شیری رحمان نے خبردار کیا کہ بھارتی دائیں بازو کے حلقے اب پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانیہ اپنائیں گے۔
رہنما ن لیگ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد پروپیگنڈا دونوں ممالک میں تلخیاں مزید بڑھا سکتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو غیرملکی بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق اٹلی جبکہ ایک کا اسرائیل سے ہے جبکہ سیاحوں میں سے بیشتر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔