عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اور انکے بھارتی حریف کے درمیان فائٹ ہفتےکو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
عالمی یوتھ چیمپئن پاکستان کے عثمان وزیر اور ان کے بھارتی حریف کے درمیان ہفتہ کو بنکاک میں فائٹ ہوگی۔
ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونےوالی فائٹ میں پروفیشنل باکسر 25 سالہ عثمان وزیر کو بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کے خلاف فیوریٹ قرار دیا گیا ہے۔
فائٹ سے قبل بدھ کو دونوں باکسرز کے وزن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 15 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔10 فائٹس میں عثمان وزیر ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔
گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سکینڈ میں ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)کےخیر سگالی سفیر بھی ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آج پاکستان نے بھارتی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دیا، عطا تارڑ
عطا تارڑ (فائل فوٹو)۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا گیا، آج پاکستان نے بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کا جواب دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے بھارتی بیانات پر دگنا بڑھ کر جواب دیا، بھارت سے تجارت مکمل طور پر بند ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے پاس صرف اونچی آواز اور گیدڑ بھبکیاں ہیں، بھارت دہشت گردی کو استعمال کرتا رہا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے...
انھوں نے کہا کہ پوری دنیا جان چکی کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو اسپانسر کرتا ہے، آج بھارت اپنے سیاسی فائدے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کر رہا ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ آج ہم نے سود سمیت حساب برابر کیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اگر ہمارے شہریوں پر حملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے، اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنا چاہا تو پاکستان تیار ہے، پاکستان اپنے دفاع میں کسی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، جو بی ایل اے کر رہی ہے، جو افغانستان سے ہورہا ہے اس میں بھارت کا ملوث ہونا نظر آتا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج کسی بھی غلط قدم کے خلاف مکمل طور پر تیار ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بطور ریاست بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کی، دہشت گردی کے باعث کینیڈا نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا، سب سے بڑی زندہ گواہی ہمارے پاس کلبھوشن بیٹھا ہے، ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں، ہمارے پاس زندہ گواہی یہاں کلبھوشن جادیو بیٹھا ہے، بی ایل اے کھلم کھلا بھارت کے ساتھ اپنے تانے بانے ڈکلیئر کرتی ہے۔