نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔
جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری خواہش تھی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی اکیلے بھی ہر فارم پر احتجاج کرسکتی ہے۔