اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اہم تبدیلی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ کائلی میئرز کو رسی وین ڈر ڈیوسن اور میٹ شارٹ کے متبادل کے طور پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق، رسی وین ڈر ڈیوسن ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل 10 میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جبکہ میٹ شارٹ بھی اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں کے انخلاء کے بعد، ٹیم مینجمنٹ نے فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہوئے کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کیا۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ “ہم رسی وین ڈر ڈیوسن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہیں۔ ہماری ٹیم نے اب تک بہترین کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ہم کسی بھی صورت چانس نہیں لینا چاہتے۔”
مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ “کائلی میئرز ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تسلسل سے پرفارم کرتے آئے ہیں اور ان کی شمولیت سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی۔”
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل مینجر ریحان الحق کا کہنا تھا کہ “کائلی میئرز ہماری ٹیم کے لیے بہترین انتخاب ہیں اور ہم پی ایس ایل سیزن 10 کا ٹائٹل جیتنے پر مکمل فوکس کیے ہوئے ہیں۔”
مزیدپڑھیں:لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام آباد یونائیٹڈ کائلی میئرز
پڑھیں:
شاداب خان اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے
کراچی:اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے۔
اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی فٹنس پر اٹھنے والے سوالات کا بھرپور دفاع کیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا کہ اعظم خان کی کارکردگی ٹیم کے لیے بہت اہم ہے اور فٹنس سے زیادہ ان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ "اعظم کی فٹنس پر سوال نہیں اٹھنا چاہیے، ہم ان کے لیے کور کر لیتے ہیں اور وہ ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پرفارم کرتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیلنے والے اعظم خان نے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں 30 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔