بری خبر ،مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم کر دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
وفاقی حکومت کے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم کر دی گئیں، جس کا مقصد اخراجات میں کمی اور انتظامی ڈھانچے کو موثر بنانا ہے۔
دستاویزات کے مطابق گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 22 تک مجموعی طور پر 32 ہزار 70 آسامیاں ختم کی گئی ہیں، جن کا سالانہ مالیاتی بوجھ 30 ارب روپے سے زائد بنتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے مزید 7 ہزار 826 ایسی ”ڈائنگ آسامیاں“ بھی شناخت کی ہیں، جو آہستہ آہستہ ختم کی جائیں گی۔ ان آسامیاں کا سالانہ مالیاتی حجم 6 ارب روپے سے زائد بتایا گیا ہے۔ختم کی گئی آسامیوں میں گریڈ 17 سے گریڈ 22 کی 1102 آسامیاں شامل ہیں جبکہ گریڈ 1 تا 16 کی 30 ہزار 968 آسامیاں بھی ختم کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 کی 7305، گریڈ 2 کی 2853، گریڈ 4 کی 2456، گریڈ 5 کی 2887، گریڈ 14 کی 1274 اور گریڈ 16 کی 1340 آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں۔ان اقدامات کا مقصد سرکاری محکموں کو سست اور غیر ضروری بوجھ سے نجات دینا، ساتھ ہی مالی وسائل کی بچت اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ عمل مرحلہ وار جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا سامیاں ختم ختم کی
پڑھیں:
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، یہ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جبکہ جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 40.8، شارع فیصل پر 40.5 اور ماڑی پور میں 40.5 سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔