کراچی کے تاجروں کا 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ تاجر کنونشن میں کراچی کی تمام بڑی تاجر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ہڑتال کی حمایت اور بائیکاٹ مہم میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، غزہ میں اس وقت انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، تمام مسلم ممالک پریشان ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 26 اپریل کو جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں کراچی کے تاجروں کے نمائندہ اجلاس کے بعد تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر رہنماؤں نے 26 اپریل کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ تاجر کنونشن میں کراچی کی تمام بڑی تاجر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ہڑتال کی حمایت اور بائیکاٹ مہم میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اس وقت انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، تمام مسلم ممالک پریشان ہیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہڑتال کی حمایت حمایت کا اعلان کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان
— فائل فوٹوکراچی میں سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کردی،
آج صبح وکلاء نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کردیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا رش گیا اور عدالتی کارروائی معطل ہوگئی۔
کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
سندھ بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلاء برادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ سندھ بار کونسل نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔