سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ پر قائم ذیلی کمیٹی مزید ٹائم مانگ لیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ،اس دوران منی لانڈرنگ معاملے پر قائم ذیلی کمیٹی نے مزید وقت مانگا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی کو 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس کمیٹی کو دوبارہ تشکیل دےکر ایک ماہ کا مزید وقت دے دیا جائے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے چیئرمین ایف بی آر کی بات کی تائید کی اور کہا کہ بہتر یہی ہے کہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے کر مزید وقت دے دیا جائے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ آپ کو دےدیتے ہیں اور آپ اس پر اپنی سفارشات دیں، کمیٹی آپ کی سفارشات کے بعد رپورٹ پر اپنا فیصلہ کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری میں مزید 30دن کی توسیع کردی۔
محکمہ داخلہ حکام کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو 30 روز مکمل ہونے پر مزید 30 دن کی توسیع کی گئی۔
ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو 22 مارچ کو 3 ایم پی او کے تحت کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔