ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق  ذرائع  کا کہنا ہے کہ ہر دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا ایک ہی وطیرہ ہے کہ بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگاو، سچ چھپاو اور اپنی عوام کو بیوقوف بناو، ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملہ 3 بجے ہوا، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے 3بجکر 5 منٹ پر پاکستان پر الزام لگا دیا۔

ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت

 ذرائع  کے مطابق اس کے بعد حملے کے 30 منٹ بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے #PakSponsoredTerror، ٹوئٹس کا آغاز کر دیا، واقعے کے 30 منٹ سے 60 منٹ میں بی جے پی لیڈران جے پی نڈڈا اور امت شاہ نے ٹوئٹس کر دئیے۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ واقعے کے 1 سے 3 گھنٹوں بعد جعلی انٹیلیجنس رپورٹس لیک کی جاتی ہیں جس پر آر ایس ایس کے ٹرول اکاؤنٹس ماس ریٹویٹ کرتے ہیں، حیران کن طور پر  پہلگام واقعہ کے پہلے 15 منٹ میں بی جے پی سپورٹر کی جانب سے 500 بھارتی اکاؤنٹس سے ایک جیسے ٹوئٹس کئے جاتے ہیں۔

مناواں: مزدور نوجوان پر چھٹی کرنے پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو منظر عام پر

 30 منٹ میں  #PakistanTerrorError ٹاپ ٹرینڈ بن جاتا ہے جس میں جعلی کشمیری ناموں سے ٹوئٹس کئے جاتے ہیں، واقعے کے 1 گھنٹے کے بعد میجر گوینڈا جیسے فوجی اکاؤنٹس رد عمل دیتے ہیں، پرانی ویڈیوز کو تازہ واقعے سے جوڑ کر دکھانا بھارتی میڈیا کا بھونڈا وطیرہ ہے۔

 ذرائع  کے مطابق بھارتی میڈیا شواہد کے بغیر ایسے حملوں کو پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے کیلئے استعمال کرتا آیا ہے، حقیقت میں یہ الزامات پہلے سے تیار کئے جا چکے ہوتے ہیں جنہیں پاکستان مخالف زہر اگلنے میں استعمال کیا جاتا ہے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں مگر بھارت اسے ہمیشہ مسلمانوں اور پاکستان سے جوڑتا ہے۔

ترکیہ کا دارالحکومت استنبول زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 6.

2 ریکارڈ

 دفاعی ماہرین نے پہلگام واقع پر سنجیدہ سوال اٹھا دیے، ان کاکہنا ہے کہ  بھارتی میڈیا نےپہلگام ڈرامے میں ہلاک ہونے والے 27 افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھائیں؟
بھارتی میڈیا پر زمین پر لیٹے ہوئے مرد کے پاس مشکوک طور پر بیٹھی عورت کی صرف ایک فوٹو شاپ تصویر سامنے آئی جس میں خون کا ایک قطرہ یا معمولی زخم بھی نظر نہیں آیا۔

 دفاعی ماہرین نے کہا کہ  بھارتی را سے جڑے اکاؤنٹس نے عین نام نہادحملے کے وقت ہی پاکستان کو سزا دینے کی ٹویٹ کرنا کیوں شروع کر دیں، بھارت دنیا کو ثبوت کا ایک ٹکڑا بھی دکھائے جو اس نام نہاد حملے میں پاکستان کے ملوث ہونا ثابت کرے، گودی میڈیا بغیر ثبوتوں اور زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں کر سکتا۔

  ہیٹ سٹروک کا خطرہ:جیلوں میں واٹر کولر ، چلرز ، پنکھے درست حالت میں ہوں،سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری

دفاعی ماہرین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر حزیمت سے بچنے کیلئے بھارتی میڈیا اپنے جھوٹ کو چھپانے کیلئے ایک نیا جھوٹ سامنے لائے گا، پہلگام ایل او سی سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور بھارت  نے کشمیر میں 9 لاکھ فوج جمع کر رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اتنی بڑی فوج کے ہوتے ہوئے ایسا حملہ کیسے ممکن ہے؟

 دفاعی ماہرین نے کہا کہ ایسے حملے ہمیشہ اس وقت کیوں ہوتے ہیں جب کوئی مغربی یا امریکی سیاسی قیادت ہندوستان کا دورہ کر رہی ہو یا ہندوستان میں کوئی اہم واقعہ ہو رہا ہو؟   کیا بھارت ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز سے کچھ نہیں سیکھا؟

 بھارت کو چاہئے کہ ان سوالات کے جوابات دے تاکہ دنیا ان کی من گھڑت کہانیوں پر یقین کرسکے، دنیا بھر میں سکھوں کو قتل کر کے بین الاقوامی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ، برطانیہ کا انتباہ جاری

برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج الکارنز کا کہنا تھا کہ امریکا دیگر خطرات سے نمٹنے کیلئے یورپ پر سے توجہ ہٹا سکتا ہے، نیٹو مملک کو دفاعی صلاحتیں بڑھانے کیلئے زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افواج حملوں کا جواب دیتی ہیں، معاشرے، صنعتیں اور معیشتیں جنگ جیت لیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج الکارنز نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ یورپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ الکارنز نے لندن میں انتباہ جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ کو اپنے دفاع کے لیے امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، برطانیہ نے ممکنہ جنگ سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ برطانوی وزیر نے کہا کہ امریکا دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے یورپ پر سے توجہ ہٹا سکتا ہے، نیٹو مملک کو دفاعی صلاحتیں بڑھانے کے لیے زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افواج حملوں کا جواب دیتی ہیں، معاشرے، صنعتیں اور معیشتیں جنگ جیت لیتی ہیں۔ ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ نے بھی یورپ کو روس کا اگلا ہدف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مغرب کو پہلی اور دوسری جنگِ عظیم جیسی تیاری کرنا ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی افواج اور وزارتِ دفاع کے اہلکاروں پر جاسوسی اور ہیکنگ 50 فیصد بڑھی ہے، جارحانہ انٹیلی جنس حملوں میں چین، روس، ایران اور شمالی کوریا ملوث ہوسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں انٹیلیجنس کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے نیا ڈیفنس کاؤنٹر انٹیلیجنس یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کاؤنٹر انٹیلیجنس یونٹ میں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور امریکا شامل ہوں گے، جہاں برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور امریکا ایک جگہ معلومات جمع کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم نے جون میں کہا تھا کہ دفاع کے لیے جی ڈی پی کا 3.5 فیصد رکھا جائے گا۔ برطانوی وزیرِاعظم نے نیو کلیئر وار ہیڈ لے جانے والے ایف 35 اے جیٹ خریدنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان مخالف بھارتی فلم دھرندر کا جواب، سندھ حکومت کا ’میرا لیاری‘ فلم ریلیز کرنے کا اعلان
  • پاکستان مخالف مواد دکھانے پر بھارتی فلم ‘دھریندر ‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کی اپ گریڈ کی منظوری دی، بھارت کے لیے کیا پیغام ہے؟
  • بھارت پاکستان پر الزام سے قبل اقلیتوںکو تحفظ فراہم کرے، ہندو کونسل
  • روس کی طرف سے یورپ پر حملے کا خطرہ، برطانیہ کا انتباہ جاری
  • بھارت: آندھرا پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • امریکا: ویزہ کے خواہشمندوں کی سوشل میڈیا سرگرمیاں جانچنے کا فیصلہ
  • آئی سی سی کی دھوکہ دہی! ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹکٹ پوسٹر سے پاکستانی کرکٹر کی تصویر غائب، بھارتی اثر و رسوخ بے نقاب
  • پاکستان کا افغان طالبان سے تحریری ضمانتوں کا مطالبہ—بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب، دفترِ خارجہ کا دوٹوک اعلان!
  • امریکی ویزا کے درخواست گزاروں کی 5 سالہ سوشل میڈیا سرگرمیاں جانچنے کا منصوبہ