ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ جویلین تھرور اسپیشلسٹ ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیرج چوپڑا نے بنگلورو میں 24 مئی سے ہونے والی نیرج چوپڑا کلاسک تھروونگ چیمپئن شپ میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا۔
ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس کے ریکارڈ ساز گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنے حریف نیرج چوپڑا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بنگلورو کلاسک جیولین تھرورر ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ سال بھر کا ٹریننگ اور ایونٹس شیڈول پہلے سے طے ہوچکا ہے۔پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے سبب بھارت آنا ممکن نہیں، آپ کے ایونٹ کے لیے نیک خواہشات ہیں کہ یہ ہر لحاظ سے کامیاب ہو۔
واضح رہے کہ نیرچ چوپڑا کا بنگلورو کلاسک تھرورر مقابلے 24 مئی کو شیڈول ہے جبکہ ارشد ندیم نے ان ہی دنوں کوریا میں ہونے والی ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ میں حصہ لینا ہے، جس کے لیے ان کی روانگی مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔
کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ 27 مئی سے شروع ہوگی، جس کیلئے ارشد ندیم ان دنوں لاہور میں ٹریننگ کررہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیرج چوپڑا
پڑھیں:
شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم کے دفتر میں کر دیا گیا، اس سے قبل وہ پی ٹی وی میں گریڈ 18 میں تعینات تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ارشد ملک 1992 سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
گذشتہ 16 ماہ کی حکومت میں انہیں وزیراعظم شہباز شریف کے تقریر نویس کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
فروری 2024 کے انتخابات کے بعد شہباز شریف کے دوسری بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ارشد ملک کو دوبارہ تقریر نویس کی خدمات پر مامور کیا گیا۔
وہ ماضی میں وزارت خارجہ، وزیراعظم آفس سمیت کئی وزارتوں میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔