کینالز کے معاملے پر وفاق کا سندھ سے رابطہ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات طے پاگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات طے پاگئی ہے
پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات آج ہوسکتی ہے اور اگر آج ملاقات نہ ہوئی تو کل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے تحفظات، سندھ میں جاری احتجاج، سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد سمیت کینالز کے معاملے پیپلزپارٹی اپنا بھرپور موقف پیش کرے گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم اور وزیراعلی
پڑھیں:
’وزیراعظم کینالز کے معاملے پر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون کیا ہے، اور دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر پیدا شدہ صورت حال پر بات کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنااللہ نے ایاز لطیف پلیجو سے کہاکہ وزیراعظم آپ سے ملنا چاہتے ہیں، اور بات چیت کے ذریعے کینالز کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر مختلف جماعتوں کا وفد بنایا جائےگا، تو اس سے بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔
اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ حکومت دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا فیصلہ فوری واپس لے تو بات چیت ہو سکتی ہے، اس وقت اس معاملے پر سندھ میں بہت غصہ اور بے چینی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے کینالز بنانے کا فیصلہ کرکے سندھ کے ساتھ ناانصافی کی، سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ کوئی بھی بات چیت کرنے سے قبل حکومت کینالز نکالنے کا فیصلہ واپس لے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایاز لطیف پلیجو ٹیلیفون رانا ثنااللہ سندھ سیاسی جماعتیں کینالز منصوبہ متنازع کینالز وزیراعظم پاکستان وی نیوز