پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرناہے، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنا ہے۔
(جاری ہے)
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں، پہلگام میں فائرنگ چھٹی سنگھ پور ہ میں سکھوں کے قتل عام جیسا واقعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسیوں نے 2000میں اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر 35سکھوں کو قتل کر کے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ مشعال ملک نے کہا کہ امریکی نائب صدر جی ڈی وینس کو میڈیا کی خبروں کا شکار نہیں بننا چاہیے۔ واضح رہے امریکہ کے نائب صدر جی ڈی وینس بھارت کے دورے پر ہیں۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت کے
پڑھیں:
پہلگام حملے کے بھارتی فالس فلیگ ڈرامے پر کئی سوالات اٹھ گئے
سرینگر(نیوز ڈیسک) پہلگام حملے کے بھارتی فالس فلیگ ڈرامے پر کئی سوالات اٹھ گئے، مودی سرکار حملے میں ہلاک افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھا رہی؟ مارے جانے والے نام نہاد دہشتگردوں کی لاشیں کہاں ہیں؟
مودی کا گودی میڈیا ایک خاتون کی فوٹو شاپ تصویر نشر کر رہا ہے، فوٹو شاپ تصویرمیں ایک مرد لیٹا ہوانظر آرہا ہے، خون کہاں ہے؟ جس وقت حملہ ہوا۔
’’را‘‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا شروع کیا، حملے اور ’’را‘‘ سے جڑے سوشل میڈیا پراپیگنڈے کی ٹائمنگ پر بھی سوال اٹھتا ہے، بھارتی فوج کی اتنی سخت سکیورٹی میں ایساحملہ کیسے ہوسکتا ہے؟
جب کوئی مغربی یا امریکی اعلیٰ عہدیدار بھارتی دورے پر ہوتے ہیں تو اس دوران ہی ایسے واقعات کیوں رونما ہوتے ہیں؟ مودی سرکارفالس فلیگ حملے میں پاکستانی مداخلت کے ثبوت دنیا کو کیوں نہیں دکھا رہی؟
مودی سرکارثبوت کے طور پر آلات، ٹریس کالز، تصویری یا ویڈیو شواہد سامنے کیوں نہیں لارہی؟
Post Views: 1