وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ ہم دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں بغاوتیں جاری ہیں۔ چھتیس گڑھ، منی پور اور ناگا لینڈ میں دہلی حکومت کے خلاف بغاوت جاری ہے، بھارت میں کئی ریاستیں اور لوگ اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کیا جارہا ہے یہ اس کے خلاف بغاوت ہے۔ ہم دہشتگردی کو کہیں بھی سپورٹ نہیں کرتے،بے گناہ لوگ اس قسم کی جنگوں میں نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانا بہت آسان ہے۔ ہمارے پاس تو بھارت کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں جو ہم دے بھی چکے ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔ پاکستان میں جہاں جہاں بھی خلفشار ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پہلگام حملہ چھتیس گڑھ خواجہ آصف کشمیر منی پور ناگالینڈ وزیر دفاع.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پہلگام حملہ چھتیس گڑھ خواجہ ا صف منی پور ناگالینڈ وزیر دفاع وزیر دفاع خواجہ ا صف

پڑھیں:

بھارت میں امریکی صدور کے دوروں سے جڑے دہشتگردی کے واقعات

امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اس وقت بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں اور اسی وقت بھارت میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشتگرد حملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک بھارت کی جانب سے سرکاری طور ایسا نہیں کہا گیا۔

ایک ایسے وقت میں جب انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی وقف ترمیمی بل کی وجہ سے بھارت کے اندر شدید تنقید کی زد میں ہے اور مغربی ممالک میں بھارت کی جانب سے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں، بھارت سفارتی میدان میں شدید دباؤ میں نظر آتا ہے اور ایسے ہی دباؤ کو ہٹانے کے لیے شاید اس نے اڑی اور پلوامہ طرز کا ایک فالس فلیگ آپریشن کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک

اس فالس فلیگ آپریشن کی اہمیت اس وجہ سے بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ ماضی میں بھارت امریکی صدور کی آمد کے وقت یا کچھ دن بعد ایسے فالس فلیگ آپریشنز کرتا رہا ہے۔

20 مارچ سنہ 2000 کو جب سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھارت کے دورے پر تھے تو مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں چٹھی سنگھ پورہ کے مقام پر ایسا ہی دہشتگرد حملہ کروایا گیا جس میں 35 سکھ موت کے گھاٹ اتار دیے گئے۔ امریکی صدر بل کلنٹن نے بھارت کے فوراً بعد پاکستان کا دورہ کیا تو اس واقعہ کی شدت نے ماحول کشیدہ کردیا۔

یکم مارچ 2006 کو امریکی صدر جارج بش بھارت کے دورے پر آئے تو ان کے دورے کے کچھ دن بعد 7 مارچ کو ہندوؤں کے مقدس شہر وارانسی کے مختلف مندروں میں بم حملے ہوئے جس کے لیے بھارت نے پاکستانی تنظیم لشکر طیبہ کو مورد الزام ٹھہرایا۔

نومبر 2010 میں امریکی صدر باراک اوباما نے بھارت کا دورہ کیا اور اس کے بعد دسمبر 2010 میں ایک بار پھر وارانسی میں بم حملے کیے گئے جن میں 37 لوگوں کی موت ہوئی۔

اس نقطہ نظر سے ہم نے دفاعی تجزیہ نگاروں سے بات چیت کی ہے، اور جاننے کی کوشش کی ہے کہ آخر ہر بار ایسا کیوں ہوتا ہے۔

بھارت مغربی سرحد سے پاکستان کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، جنرل (ریٹائرڈ) خالد نعیم لودھی

جنرل (ر) خالد نعیم لودھی نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی بھارت میں کوئی بڑا عالمی لیڈر آئے یا کوئی عالمی سطح کا ایونٹ ہو وہ اس طرح کا فالس فلیگ آپریشن کرتے ہیں۔ پلوامہ میں بھی یہی ہوا تھا جب ان کے اپنے گورنر نے تسلیم کیا تھا کہ یہ اندرونی کارروائی ہے، وہ بھی ایک ڈرامہ تھا اور یہ بھی ایک ڈرامہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اس سے پہلے امریکا اور کینیڈا میں اس نوعیت کی قتل کی وارداتیں کر چکا ہے اور اس کے کچھ مقاصد ہیں، سب سے پہلا مقصد یہ کہ پاکستان کی توجہ مغربی سرحد سے ہٹ جائے اور وہاں سے ٹی ٹی پی، داعش اور بی ایل اے کو پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے کا موقع ملے، دوسرا مقصد اس کا یہ ہے کہ امریکا کو پاکستان سے دور کر دیا جائے اور بھارت امریکا کے قریب آ جائے۔

کیا بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں جنرل لودھی کا کہنا تھا کہ وہ ایسی غلطی نہیں کرےگا کیونکہ ایسی کسی کوشش کے نتیجے میں پاکستان میں داخلی انتشار ختم ہو جائے گا جس میں بھارت کا بھی ہاتھ ہے، اور تمام پاکستانی متحد ہو جائیں گے۔

کیا بھارت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر پاکستان کو بین الاقوامی تحقیقات کے لیے کہنا چاہیے؟ اس سوال کے جواب میں جنرل لودھی نے کہاکہ ابھی بھارت نے سرکاری طور پر پاکستان پر الزام عائد نہیں کیا بلکہ ان کا میڈیا اس طرح کا شور مچا رہا ہے، اگر بھارت سرکاری طور پر یہ الزام عائد کرتا ہے تو پاکستان کو بین الاقوامی تحقیقات کے لیے عالمی فورمز سے رجوع کرنے کی تجویز دینی چاہیے۔

اس طرح کے فالس فلیگ آپریشن بھارت کی پرانی عادت ہے، بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون

بریگیڈیئر(ریٹائرڈ) آصف ہارون نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سنہ 2000 میں امریکی صدر بل کلنٹن بھارت کے دورے پر آئے ہوئے تھے تو بھارت نے ایسا ہی ایک فالس فلیگ آپریشن چٹھی سنگھ پورہ میں کیا جس میں اپنے ہی لوگوں سے سکھوں کو مروایا اور الزام کشمیری مجاہدین پر ڈال دیا۔ یہ بھارت کی پرانی عادت ہے کہ جب بھی وہاں کوئی اعلیٰ سطحی دورہ ہوتا ہے وہ ایسی حرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 90 کی دہائی میں انہوں نے ایک جعلی الفاران گروپ بنایا جو ایک جعلی جہادی گروپ تھا اور وہ اصل جہادی تنظیموں کے اندر گھس چکا تھا، اس وقت بھارتی خفیہ ایجنسی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ مل کر کام کررہی تھی اور ان دونوں کا تعلق بہت پرانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 1989 سے ’را‘ اور موساد کا تعلق ہے اور اس نے انہیں سکھایا کہ کیسے حراستی مراکز بنانے ہیں، جھوٹی خبریں کیسے پھیلانی ہیں اور کیسے لوگوں کے اندر غلط فہمیاں پیدا کرنی ہیں۔ ممبئی حملوں کے بعد سے بھارت کئی فالس فلیگ آپریشن کر چکا ہے۔ وہ اڑی ہو، پلوامہ یا پھر ادھم کوٹ۔ لیکن اس وقت بھارت بہت زیادہ زیرعتاب آ چکا ہے۔

’مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی پر بھارت پر بے انتہا دباؤ ہے‘

انہوں نے کہاکہ امریکا اور کینیڈا سمیت مغربی ممالک نے اسے اپنی ریاستی حدود سے باہر کارروائیاں کرنے پر چارج شیٹ کردیا ہے اور بھارت نے وہیں پر پاکستان میں 15 سے 25 افراد کے قتل کی ذمے داری بھی قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا، ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

آصف ہارون نے کہاکہ 5 اگست 2019 کے بعد سے بھارت نے کشمیر میں جو نسل کشی کر رکھی ہے اس کی وجہ سے بھی اس پر بے انتہا دباؤ ہے، جبکہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے باقاعدہ ثبوت مل چکے ہیں اور پاکستان میں ’را‘ کے نیٹ ورک کو توڑا جا رہا ہے۔ دوسری طرف حکمران انتہا پسند جماعت بی جے پی اپنا ووٹ بینک کھو رہی ہے تو ان ساری وجوہات کی بنا پر یہ ڈراما رچایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدور بھارت بی جے پی پاکستان پر الزامات دہشتگردی واقعات دورے فالس فلیگ آپریشن مودی سرکار وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہونی چاہیے‘، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکار کے خلاف احتجاج
  • سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا
  • پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرناہے، مشعال ملک
  • پاکستان اور ترکیہ کی غزہ بربریت کی مذمت، اردوان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی حمایت
  • کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
  • مقبوضہ کشمیر میں 28 سیاح قتل، بھارتی دہشت گردی، فالس فلیگ آپریشن مسترد کرتے ہیں: مشعال ملک
  • پاکستان اور ترکیہ کی غزہ بربریت کی مذمت، اردوان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کی حمایت
  • بھارت میں امریکی صدور کے دوروں سے جڑے دہشتگردی کے واقعات
  • کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف