جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والے 2 مسافر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔
امیگریشن حکام کے مطابق دونوں افراد ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔
امیگریشن حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مسافروں کے ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے، جبکہ مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کبھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔
ملزمان نے ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں حاصل کیے، دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس
پڑھیں:
بھارت میں لاکھوں جعلی ڈگریاں دیے جانے کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میںلاکھوں جعلی ڈگریاںدیے جانے کا انکشاف
نئی دہلی:بھارت میںایک ملین سے زاید جعلی ڈگریاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت میں 11 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ریاست کیرالہ میں شہری انتظامیہ نے یونیورسٹی کی ڈگریاں اور دیگر اسناد بنانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، جہاں11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق 100 سے زاید جعلی دستاویزات اور مہریں بھی برآمد کر لیں ہیں جبکہ مقامی پریس سے جعلی سرٹیفکیٹ چھاپنے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
صوبائی حکام کے مطابق ملزمان 28 جامعات کی جعلی ڈگری اور مارک شیٹ تیار کرتے تھے۔ ملزمان میں10 مفرور افراد بھی شامل ہیں جن کا غیرقانونی کاروبار سے منسلک ہونے کا امکان ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ سرگرمیوں کا ریاستی سطح پر تحقیقات جاری ہے، جہاںکئی اہم شواہد پولیس کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔