آج سہ پہر پہلگام، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مبینہ حملے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔  

ذرائع کے مطابق، حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور بالخصوص را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حسبِ روایت پاکستان کے خلاف جھوٹا اور زہریلا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں مذہب کا رنگ دے کر غیر مسلم سیاحوں کو نشانہ بنانے کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی، جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔  

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اکثر عالمی توجہ ہٹانے کے لیے اس قسم کے فالس فلیگ حملوں کا سہارا لیتا ہے، خصوصاً جب کوئی غیر ملکی سربراہ دورے پر ہو یا خطے میں کوئی اہم سفارتی سرگرمی جاری ہو۔  

ذرائع نے نشاندہی کی کہ یہ محض اتفاق نہیں کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکی نائب صدر ہندوستان کے دورے پر موجود ہیں۔  

ماضی میں بھی مودی سرکار سیاسی فائدے حاصل کرنے اور اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتی رہی ہے۔  

ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت اور افواج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کے باعث مکمل ناکامی کا شکار ہو چکی ہیں، جس کا نتیجہ اس طرح کے مصنوعی ڈراموں کی شکل میں سامنے آتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک

مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سالوں میں ہونے والا بہت بڑا حملہ ہے جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قبل ازیں سیاحوں کی آمد کے پیش ںظر علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نہتے افراد پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، فالس فلیگ ڈرامہ رچانا بھارتی روایت ہے، جلیل عباس جیلانی
  • پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا، ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
  • مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ ،حسبِ روایت بھارتی میڈیا  نے من گھڑت  اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا
  • بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا مقصد تحریکِ آزادی کشمیر کو بدنام کرنا ہے، مشعال ملک
  • سیاحوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں اور کشمیری روایات کے سراسر منافی ہیں، میرواعظ عمر فاروق
  • مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 24افراد ہلاک، بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا
  • مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا
  • بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، 24 افراد ہلاک