بھارت بغیر ثبوت پاکستان پر الزام لگانا شروع کردیتا ہے، جلیل عباس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
سابق وزیر خارجہ جلیل عباس نے کہا ہے کہ بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان الزامات لگانا شروع کردیتا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کے بعد سے بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی ہے۔
اس پر جیل عباس نے کہا کہ کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو بھارت بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ایجنسیز مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، بھارت تو پاکستان میں بھی دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث پایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 27 سیاح ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں نشانہ بننے والے بیشتر سیاحوں کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹک سے ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
— فائل فوٹوسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق آج 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔