وزیراعظم کینالز کے معاملے کو گفتگو سے حل کرنا چاہتے ہیں، رانا ثنا کی ایاز لطیف پلیجو سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے فون پر بات کی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے ایاز لطیف پلیجو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 6 کینالز کے معاملے پر سندھ میں غصّہ اور بےچینی موجود ہے۔ کینالز بنانے کا فیصلہ کر کے سندھ کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی ہے۔
نئی نہریں نکالنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کیے تھے، موجودہ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے، سربراہ قومی عوامی تحریک
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کینالز کے مسئلے کو وزیراعظم گفتگو کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا وفد بنائیں گے تو ان سے بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ حکومت فوری کینالز بنانے کا فیصلہ واپس لے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اس وقت سارے فیصلے مشترکہ مشاورت کے طور پر کر رہا ہے، سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پہلے کینالز کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز لطیف پلیجو کہا کہ
پڑھیں:
ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان کی پی پی پی شبعہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو بہتر اور شفاف سہولیات فراہم کی جائے گی۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
ملاقات میں صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو غیر معیاری خوراک کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی حالیہ کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو محکمے میں ویٹ اسٹاک پالیسی پر بھی تفصیلی بریفینگ دی۔
Ansa Awais Content Writer