برطانیہ میں 1 ہی بچے کی دو بار پیدائش کا حیران کُن واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
برطانیہ میں ایک بچے کے "دو بار پیدا ہونے" کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔
20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر لوسی آئزک نے رحمِ مادر کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا جس کے دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کا رحم باہر نکال دیا تھا جس میں ان کا بیٹا تھا۔
کینسر کے علاج کے بعد بچے کو رحمِ مادر میں واپس رکھ دیا گیا اور 9 مہینے مکمل ہونے کے بعد صحیح طریقے سے اسکی پیدائش ہوئی۔
لوسی اور ریفرٹی نے حال ہی میں سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے ہفتوں بعد جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس تجربے کو نایاب اور جذباتی قرار دیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب 32 سالہ لوسی 12 ہفتوں کی حاملہ تھیں تو اسے معمول کے الٹراساؤنڈ کے بعد کینسر کی تشخیص ہوئی۔ جان ریڈکلف اسپتال کے ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ پیدائش کے بعد تک علاج میں تاخیر کرنے سے کینسر پھیل سکتا ہے جس سے خاتون کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
حمل کے تقریباً 5 ماہ کے عرصے کی وجہ سے معیاری ہول سرجری ممکن نہیں تھی جس سے ڈاکٹروں کو متبادل اختیارات تلاش کرنے پڑے۔
اس کے بعد ڈاکٹر سلیمانی ماجد کی قیادت میں ایک ٹیم نے سرجری کے دوران غیر پیدائشی بچے کو رحم میں رکھتے ہوئے کینسر کے خلیات کو ہٹانے کے لیے ایک نادر اور پیچیدہ طریقہ کار تجویز کیا۔ یہ ہائی رسک آپریشن عالمی سطح پر صرف چند بار انجام دیا گیا ہے جس میں عارضی طور پر خاتون کے رحم کو ہٹایا گیا۔
خطرات کے باوجود خاتون اور ان کے شوہر ایڈم نے میڈیکل ٹیم پر بھروسہ کیا اور آپریشن کامیاب رہا ۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی: نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا بل منظور
پنجاب اسمبلی نے نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025 کا بل منظور کرنے کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت شروع ہوا، جس میں مسودہ قانون نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025 کا بل پیش کیا گیا، جسے منظور کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں بھیک مانگنا ناقابل ضمانت جرم قرار، پنجاب اسمبلی نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی
بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا، ایوان نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز کو مسترد کردیا۔
اس کے علاوہ اسمبلی میں دی پنجاب ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025، دی امپرئیل ٹیوٹرل کالج بل 2025 ایوان میں پیش کردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں دی لاہور کیپیٹل یونیورسٹی بل 2025، دی ساؤتھ ہل یونیورسٹی بل 2025، دی مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات بل 2025 بھی ایوان میں پیش کردیے گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں دی پرونشل موٹر وہیکل ترمیمی بل 2025، دی پرونشل اسمبلی آف دی پنجاب پرولیج ترمیمی بل 2025، دی ابوہ یونیورسٹی فیصل آباد بل 2025، دی لاہور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2025 پیش کردیے گئے۔
ایوان میں پیش کیے گئے تمام بلوں کو متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے حوالے کردیا گیا۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق کینسر کی تشخیص کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کینسر کے مرض کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے اموات کا سلسلہ بھی بڑھ رہا ہے۔
بل کے متن کے مطابق صوبہ پنجاب کی 13 کروڑ آبادی ہے، کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری سطح پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔
اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کوٹ مبارک پنجاب اور خیبرپختو نخوا کے سرحدی علاقے میں 2 مارچ کو خوارج دہشتگردوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے کو ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردار متفقہ طور پر منظور
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ خوارج دہشتگردوں اور ان کے سر پرستوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بل منظور پنجاب اسمبلی قرارداد منظور وی نیوز