عمران خان کی بہنوں کو گور کھپور ناکے پر روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے راولپنڈی پولیس نے گور کھپور ناکے پر روک دیا۔
عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
بانئ پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے روک دیا۔
علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے تھے۔
بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کو دی گئی فیملی ممبرز کے افراد کی لسٹ میں علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان کا نام شامل تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں کو ملاقات کروائے بغیر ہی لوٹا دیا گیا
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 2 بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کو ملاقات کروائے بغیر ہی لوٹا دیا گیا۔
نورین نیازی کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے ہم دونوں بہنوں کو 2 گھنٹے تک داخلہ دروازے پر انتظار کروایا اور پھر کہا وقت ختم ہوگیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئیبانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 2 بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کو ملاقات کی اجازت مل گئی ۔
نورین نیازی اور عظمیٰ خانم جیل انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان کے بغیر ہی ملاقات پر رضا مند ہوگئی تھیں۔
اڈیالہ جیل سے واپسی پر راولپنڈی میں نورین نیازی اور کزن قاسم خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ جیل انتظامیہ نے دو گھنٹے داخلی دروازے پر انتظار کروایا۔
نورین نیازی نے مزید کہا کہ ہمیں یقین دہانی کروائی گئی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں گے، اس کے باوجود ملاقات کا وقت ختم ہوگیا۔
قاسم خان نے میڈیا کو بتایا کہ 2 ایس ایچ اوز نے کہا کہ آج آپ کی ملاقات بانی پی ٹی آئی سے کروادی جائے گی لیکن 2 گھنٹے بعد کہا گیا کہ ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ہے۔