سابق آسٹریلوی کھلاڑی کو 4 سال قید کی سزا، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور مشہور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ 55 سالہ سلیٹر کو عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی، تاہم ایک سال سے زائد وقت جیل میں گزارنے اور سزا جزوی طور پر معطل ہونے کے بعد وہ اب رہا ہو گئے ہیں۔
سلیٹر پر دسمبر 2023 سے اپریل 2024 کے دوران کوئنزلینڈ کے سن شائن کوسٹ میں خاتون پر حملہ، گلا گھونٹنے، زبردستی داخلے اور تعاقب سمیت کئی الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت میں جج گِلین کیش نے ریمارکس دیے کہ سلیٹر شراب نوشی کے عادی ہیں اور بحالی ان کے لیے آسان نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
یاد رہے، سلیٹر 1993 سے 2001 تک 74 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں، جہاں انہوں نے 5000 سے زائد رنز بنائے، 14 سینچریاں اور 21 نصف سینچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے انگلینڈ میں ڈربی شائر کاؤنٹی کی جانب سے بھی کرکٹ کھیلی اور بعد ازاں معروف کمنٹیٹر بنے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سابق آسٹریلوی کرکٹ شراب نوشی مائیکل سلیٹر مشہور کمنٹیٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سابق آسٹریلوی کرکٹ مائیکل سلیٹر مشہور کمنٹیٹر
پڑھیں:
واجبات کی عدم ادائیگی؛ گلیسپی نے آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا در کھٹکٹا دیا۔
گزشتہ دنوں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
تاہم اب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں!
سابق کوچ جیسن گلیسپی کا موقف ہے کہ پی سی بی نے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں جبکہ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشیروں نے کیس کا جواب دینے کی تیاری کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیسن گلیسپی نے آئی سی سی کے ڈسپٹ ریزولیوشن چیمبر میں کیس دائر کردیا ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ پی سی بی پر 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم واجب الاادا ہے۔
مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی عمل کا احترام کریں گے، یہ ایک معمول کا معاہداتی تنازع ہے جو جلد حل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا
دوسری جانب کچھ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی سی بی کی ساکھ کو متاثر کرسکتا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دونوں فریقوں کو نوٹس جاری کردیا ہے اور معاملے کی سماعت اگلے ماہ ہونے کی توقع ہے۔