اس ہفتے کی نئی ریلیزز میں کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں شامل ہیں جو فلمی شائقین کو سنسنی خیز اور ایکشن تھرلر کا ایڈونچر پیش کریں گی۔ 

ناظرین چاہے رومانی ڈراموں کے شوقین ہوں یا سنسنی خیز ایکشن کے، اس ہفتے کی ریلیزز سب کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتی ہیں۔ کونسی سی فلمیں کب ریلیز ہوں گی آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

تھیٹر ریلیزز:

گراؤنڈ زیرو (25 اپریل): عمران ہاشمی کی فلم گراؤنڈ زیرو رواں ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنی گی جس میں وہ BSF آفیسر دوبے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جو 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے بعد بھارت کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی کارروائی کی قیادت کرتا ہے۔

دی اکاؤنٹنٹ 2 (25 اپریل): ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بین ایفلیک اپنی فلم دی اکاؤنٹنٹ کے سیکوئل میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جو اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قاتلوں کے گروہ کی تلاش کرتا ہے۔

OTT ریلیزز:

L2: ایمپوران (24 اپریل، JioHotstar): تھیٹر پر شاندار کامیابی کے بعد یہ فلم اپنی او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار ہے جس میں موہن لال ایک دوہری زندگی گزارنے والے مجرمانہ نیٹ ورک کے سربراہ کے طور پر دکھائیں دیں گے۔

جیول تھیف (25 اپریل، نیٹ فلکس): اس فلم میں بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان ایک نایاب ہیرے کی چوری کے مشن پر نکلیں گے اور ان کی یہ فلم ایکشن سے بھرپور مناظر پیش کرے گی۔

یو سیزن 5 (25 اپریل، نیٹ فلکس): اس کرائم تھرلر ویب سیریز کے نئے سیزن میں جو گولڈ برگ کے محبت اور قتل کے مسلسل جنون کی کہانی کا اگلا حصہ پیش کیا جائے گا۔

ہیوک (25 اپریل، نیٹ فلکس): ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہارڈی اپنی اس ایکشن تھرلر فلم میں برائی سے بھرپور دنیا کا سامنا کرتے دکھائی دیں گے۔

سُپربوائز آف مالیگاؤں (25 اپریل، پرائم ویڈیو): یہ مالیگاؤں کے پس منظر میں بننے والی ایک بہترین فلم ہے جس میں دوستی، جدوجہد اور جذبہ دکھایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 289 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی 4 نمبر میں ٹریفک حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ عماد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ پیر کی شب 8 بجے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔

حکام کے مطابق شہر قائد میں رواں سال 2025 کے دوران مختلف علاقوں میں اب تک جان لیوا ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 289 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 224 مرد، 27 خواتین، 30 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔

ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 3872 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں 3129 مرد، 545 خواتین ، 151 بچے اور 47 بچیاں شامل ہیںْ

چھیپا فاؤنڈیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں 110 روز میں اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جان لیوا حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی۔ جس میں ٹریلر کی ٹکر سے 37 ، ڈمپر کی ٹکر سے 18 ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 22 ، بس کی ٹکر سے 10 اور مزدا کی ٹکر سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ مضامین

  • تھیٹر کے ساتھ شادیوں میں بھی فحش گانوں پر پابندی عائد کی جائے، فنکاروں کا مطالبہ
  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • یوکرین اور روس میں رواں ہفتے ہی معاہدے کی امید، ٹرمپ
  • رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • فلم ’عبیر گلال‘ کی تشہیری مہم کا بھارت کی بجائے دبئی سے آغاز
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ ریلیز ہونے کے گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوکر لیک