لاہور (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی پی 52 کا ضمنی الیکشن تن، من، دھن سے لڑے گی۔ گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی گوجرنوالہ ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے  پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کیلئے راحیل کامران چیمہ، احسن گھمن، حسن مرتضیٰ، ملک طاہر اور رانا فاروق اشرف کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ضمنی الیکشن کیلئے دعا بھی کی۔ اجلاس میں صدر پی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، آصف بشیر بھاگٹ، ملک طاہر، عبدالرزاق سلیمی، راحیل کامران چیمہ، احسن رضوی، عائشہ نواز چودھری، شہباز خان، چودھری اختر چھوکر، میاں اظہر حسن ڈار، اعجاز سمہ، ریاض حسین شاہ، ملک ظہیر اعوان، محمد اظہر ڈیال، رانا محمود اشرف، شاہد بٹ، احسن ظفر گھمن، کاشف گجر شامل تھے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں جہاں سے بھی پارٹی کیلئے الیکشن لڑنا پڑا میں لڑونگا، اگر کوئی بھی الیکشن نہ لڑا تو میں وہاں سے لڑ کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 52کا ضمنی الیکشن ان شاء اللہ پیپلز پارٹی کی ریوائیول کا سبب بنے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ضمنی الیکشن

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ

حسن علی:پیپلز پارٹی نےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ کر دیا۔

   تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نےن لیگ کو بلدیاتی نظام کےترمیمی بل پرٹف ٹائم دینےکافیصلہ کر لیا۔

  حسن مرتضیٰ نے کہا کہ    پیپلز پارٹی کیساتھ ن لیگ کاجوتحریری معاہدہ ہواتھااس پرعملدرآمد کیاجائے، تحریری معاہدہ میں بلدیاتی انتخابات کی شک موجود تھی جس پر عمل نہیں ہوا، ٰرواں ہفتے پاورشیئرنگ کااجلاس ہوگا جس میں معاملے کو اٹھایاجائےگا۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ
  • پیپلز پارٹی کا  بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ
  • پی پی پی کا پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سے پانی، ترقیاتی فنڈز اور گورننس پر تحفظات کا اظہار
  • پپپلز پارٹی پنجاب میں کسانوں کے حقوق کا پرچم بلند کرے گی
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • پنجاب: ن لیگ، پی پی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب
  • سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی امیدوار نامزد