ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

سیف سٹی کا انوکھا کارنامہ ؛ 12 برس قبل چوری ہونے والی بائیک کا چالان بھجوا دیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا ہے۔ موسم ناصرف گرم بلکہ مرطوب بھی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر چکا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ میں سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی دیگر تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • ملک میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کا امکان
  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • کراچی کا پارہ چڑھ گیا 
  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
  • کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ