عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے۔ذاکر حسین قریشی ایک مشہور پاکستانی شیف تھے۔ انہوں نے کوکنگ ٹی وی چینل ‘مسالہ’ پر اپنی ٹیلی ویژن نمائش کے ذریعے پہچان حاصل کی۔
شیف ذاکر نے اپنے لائیو کوکنگ شو میں لوگوں کو ہزاروں ترکیبیں سکھائیں۔ وہ پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھانوں کے بھی ماہر تھے۔شیف ذاکر کی پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بہت زیادہ مداح ہیں۔
شیف سمیعہ کی جانب سے جاری کردہ خبر کے مطابق معروف پاکستانی شیف ذاکر قریشی 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ 1967 میں پیدا ہوئے۔انہیں کھانا پکانے کی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی اہم شخصیت انتقال کر گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانی شیف شیف ذاکر
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈسرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈسرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری اعلامیہ کے مطابق سرمد جلال عثمانی کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اورطویل عرصے سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے،سرمد جلال عثمانی کی نماز جنازہ کل بعدنماز عصر مسجد حمزہ ڈیفنس فیز 8میں ادا کی جائے گی۔
مزید :