معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
کراچی:
عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق پیر کے روز ذاکر حسین 58 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ عرصے گروں کی بیماری میں مبتلا اور ڈائیلاسز پر تھے۔
بھانجے شایان کے مطابق شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے تاہم ڈاکٹرز کے جواب کے بعد وہ ایک ماہ قبل وطن واپس آگئے تھے۔
اہل خانہ کے مطابق شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیف ذاکر
پڑھیں:
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس کا نام خورجے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013ء میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔ پوپ فرانسس گذشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعدپوپ فرانسس گذشتہ ماہ ویٹی کن لوٹے تھے۔