اسلام آباد:وزیراعظم کے سپیچ رائٹررارشدملک کاتبادلہ وزیراعظم آفس میں کردیاگیااورانہوں نے وزیراعظم آفس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی ارشدملک جوپی ٹی وی ہیڈکوارٹرمیں تعینات تھے اور انہیں وزیراعظم کے سپیچ رائٹرکی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی تھی جسے وہ بخوبی نبھارہے تھے اب ان کاتبادلہ تین سال کے لئے وزیراعظم آفس کردیاگیاہے جہاں انہوں نے پیرکو اپنے عہدے کا چارج لے لیاہےاوروہ وزیراعظم آفس میں سپیچ رائٹرکے طور پراپنی ذمہ داریاں اداکرتے رہیں گے،ارشدملک نے اپنے صحافتی کیریئرکاآغاز1992 میں مختلف اخبارات سے کیااورجلدہی میڈیاکے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرلیا،وہ پی ٹی وی میں تعیناتی سے قبل سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی میں بھی فرائض انجام دیتے رہے اور دفترخارجہ میں بھی انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں،ان خدمات کے صلے میں انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیاگیاتھا،پی ڈی ایم کے دورحکومت میں وہ اے پی پی سے پی ٹی وی میں آگئے اور وزیراعظم شہبازشریف کے سپیچ رائٹرکے طورپر کام شروع کردیا،حکومت دوبارہ قائم ہونے کے بعد ارشدملک پی ٹی وی میں ہوتے ہوئے بھی وزیراعظم کی تقاریرلکھتے رہے ،ان کی وزیراعظم ہاوس تعیناتی کااسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ارشدملک میڈیاکے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔

Post Views: 10.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔وزیر داخلہ نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کیلئے بھرپور تعاون پر بھی سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی و وطن واپسی کیلئے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
  • شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
  • ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات
  • وزیر اعظم کے اسپیچ رائٹر ارشد محمود ملک کا تبادلہ
  • وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈارکی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال
  • دکی: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ، 5 افراد ہلاک