WE News:
2025-04-22@00:06:46 GMT

علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب

اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT

علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خان پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ ہیں نہ کہ سیاستدان لہٰذا انہیں سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی قائدین کیساتھ بشریٰ اور علیمہ کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے، شیر افضل مروت کا شکوہ

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وہ شیر افضل مروت کی علیمہ خان کے حوالے سے گفتگو پر کچھ نہیں کہنا چاہتے لیکن علیمہ خان پر تنقید ناجائز ہے کیوں کہ وہ اور ان کی 2 اور بہنیں جیل میں عمران خان سے بحیثیت خاندان کے افراد ملنے آتی ہیں اس لیے ان کو سیاست میں گھیسٹنا ناجائز ہے۔

’عمران خان کسی ڈٰل یا ڈھیل پر تیار نہیں‘

ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے ملاقات کے دوران بھی عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ نہ تو کوئی ڈیل چاہتے ہیں اور نہ ہی ڈیل۔

’پاکستان ہارڈ اسٹیٹ ہو ہی نہیں سکتا‘

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان ہارڈ اسٹیٹ ہے جبکہ ایسا ہے ہی نہیں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس لیے ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہے کہ نہ ہی یہاں آئین اور نہ ہی قانون کی حکمرانی ہے یہاں پر بس جنگل کا قانون چل رہا ہے۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے اوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ وہ جب بھی عدالت کا فیصلہ پولیس کے آگے رکھتے ہیں تو پولیس حکام کہتے ہیں کہ وہ کوئی آرڈر نہیں مانتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈیل یا ڈھیل شیر افضل مروت علیمہ خان عمر ایوب عمران خان ہارڈ اسٹیٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈیل یا ڈھیل شیر افضل مروت علیمہ خان عمر ایوب ہارڈ اسٹیٹ ہارڈ اسٹیٹ علیمہ خان ناجائز ہے عمر ایوب تھا کہ

پڑھیں:

’لگتا ہے ان کا ذہنی توازن درست نہیں‘ شہباز گل کا شیرافضل مروت کے بیان پر ردعمل

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت پہلے پی ٹی آئی کے مردوں پر حملے کرتے تھے اور اب انہوں نے پارٹی کے لوگوں کے گھر کی خواتین پر بھی حملے شروع کردئیے ہیں، شیر افضل مروت نے علیمہ خان پر جس قسم کے الزامات لگائے تھے اس سے لگتا ہے کہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق بیان پر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے بھی شیر افضل مروت کو جواب دے دیا، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف اخونزادہ حسین احمد نے اس سلسلے میں کہا کہ شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟ یہ اس ملک میں زیادہ کسی کو پتا نہیں، عمران خان کی وکالت نے انہیں یہاں لا کے کھڑا کیا ہے کہ آج وہ ٹی وی ٹاک شوز پر آکر عمران خان کی بہنوں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ ہم ناصرف اس غلاظت اور گٹھیا پن کی مذمت کرتے ہیں بلکہ پارٹی کے ان ساتھیوں کو بھی ملامت کرتے ہیں جو اب بھی ان سے رابطے میں ہیں، انہوں نے ہی شیر افضل مروت کو پارٹی معاملات پر اور خان کی فیملی کے بارے میں اتنی بے باکی سے بولنے کے قابل بنایا، یہ تو کم ظرفی کی انتہا ہے کہ جس شخصیت نے آپ کو ایک مقام پر بٹھایا ہو آپ ان کی بہنوں کے خلاف دشنام طرازی پر اتر آئیں۔

قبل ازیں رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ سے مالی امداد اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری علیمہ خانم کے پاس ہے، میرے خلاف ایک منصوبہ بندی کے تحت میڈیا پرسنز اور یوٹیوبرز کو متحرک کیا گیا، میں نے عمران خان کو علیمہ خان کی شکایت کی تو بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ علیمہ خان کا پارٹی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے: احسن اقبال
  • ’لگتا ہے ان کا ذہنی توازن درست نہیں‘ شہباز گل کا شیرافضل مروت کے بیان پر ردعمل
  • پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: رانا ثنا اللہ
  • شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  •  شیر افضل مروت کا  پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج 
  •  سیاست میں دشمنی کا ماحول پی ٹی آئی نے پیدا کیا : طارق فضل چوہدری
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر