Express News:
2025-12-14@09:45:25 GMT

حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT

اسلام آباد:

حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی، رواں مالی سال امداد کا ہدف 19 ارب ڈالر ہے تاہم 9 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہی مل سکے ہیں جو کہ سالانہ ہدف کا محض 28.40 فیصد ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حاصل ہوئی بیرونی فنانسنگ میں سے 5 ارب 37 کروڑ ڈالر بطور قرض ملا جبکہ 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر بطور گرانٹ شامل ہیں تاہم اس میں آئی ایم ایف سے ملنے والی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط شامل نہیں ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اس عرصے میں پاکستان کو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 1.

39 ارب ڈالر کم فنڈز حاصل ہوئے، گزشتہ سال جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان کو 6 ارب 89 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موصول ہوئی فنانسنگ کی تفصیلات کے مطابق اس عرصے کے دوران سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دو ارب ڈالر قرض دیا جبکہ چین نے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کیا۔

اس کے علاوہ دیگر عالمی اداروں نے 2 ارب 82 کروڑ 76 لاکھ ڈالر فراہم کیے جن میں سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اور عالمی بینک کی جانب سے 72 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

مالی معاونت فراہم کرنے والے ممالک میں چین، امریکا، سعودی عرب، فرانس، کویت اور جاپان شامل ہیں جبکہ فرانس نے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، چین نے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 4 کروڑ ڈالر، جاپان نے 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اور کویت نے دو کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر کروڑ ڈالر ارب ڈالر

پڑھیں:

سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیوں میں 11.9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط

سرگودھا میں کسٹمز انفورسمنٹ نے کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا غیر قانونی سامان قبضے میں لے لیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ان کارروائیوں میں 584 غیر ملکی موبائل فونز ضبط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 7 کروڑ 24 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی ضبط کی گئی جس کی قیمت 67 لاکھ روپے بنتی ہے۔
میانوالی کے اے ایس او نے مختلف کارروائیوں میں غیر ملکی شیشہ، چھالیہ، نسوار اور سگریٹس بھی ضبط کیے، جن کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔
فیصل آباد کے اے ایس او نے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ اخروٹ کی ایک کھیپ بھی برآمد کی۔
تمام ضبط شدہ اشیاء کو کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل فیض حمید کو سزا ملنے سے احتساب کے نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوگا، چیئرمین سینیٹ
  • ٹیلر سوئفٹ نے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا
  • سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیوں میں 11.9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط
  • 1.2ارب ڈالر آئی ایم ایف قسط ملنے سے روپے کی قدر میں استحکام پیدا ہوگا
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک
  • امریکا نے پاکستان کے F-16 طیاروں کیلئے جدید ٹیکنالوجی فروخت کرنے کی منظوری دے دی
  • روہت اور کوہلی کی تنزلی کا امکان، بھاری مالی نقصان کا اندیشہ