محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، یہ درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت گلستان جوہر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 36.

2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ جبکہ جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 40.8، شارع فیصل پر 40.5 اور ماڑی پور میں 40.5 سینٹی گریڈ رہا۔

کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے مطابق ڈگری سینٹی گریڈ

پڑھیں:

پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان

لاہور:

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج کا دن ملا جلا موسم لے کر آیا ہے۔ کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں اور کہیں بادل بغیر برسے گزر جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافے کے امکانات ہیں۔

گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں آج بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ جنوبی پنجاب اور لاہور ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں بارش کے امکانات نسبتاً کم ہیں۔

جن اضلاع میں بارش ہوگی، وہاں گرمی کی شدت کچھ کم محسوس کی جائے گی، تاہم مجموعی طور پر درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا موجودہ سسٹم آج پاکستان سے نکل جائے گا۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کا پارہ چڑھ گیا 
  • کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
  • پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان