چائنا میڈیا گروپ کے ایونٹ “گلیمرس چائینیز 2025 ” کا کامیاب انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایک ایونٹ “گلیمرس چائینیز 2025 ” جو اقوام متحدہ کے چائنیز ڈے کی تقریب کے حوالے سے تھا ،دنیا کے متعدد ملکوں میں کامیابی سے منعقد کیا گیا ۔اس ایونٹ میں سمندر پار چینی سیکھنے والوں کو سی ایم جی کے بہترین پروگرام دیکھتے ہوئے چینی زبان کی کشش اور اس کے لطف کو حاصل کرنے کا موقع ملا ۔متعلقہ ویڈیوز سی ایم جی کے ٹی وی چینلز، سی جی ٹی این کے بیرون ملک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور بیرون ملک مین اسٹریم چینی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نشر کی جا چکی ہیں جنہیں اب تک 15 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔متعدد غیر ملکی ٹی وی اسٹیشنوں اور نئے میڈیا پلیٹ فارمز جیسے شمالی امریکہ میں آئی ٹاک بی بی ، اسکوپر نیوز ایپ ،نے سی ایم جی کے تیار کردہ چینی زبان و ثقافت کے پروگراموں کی تشہیر اور نمائش کی ، جس سے دنیا بھر میں 120 ملین سے زیادہ صارفین تک رسائی حاصل ہوئی ۔ “گلیمرس چائینیز ” چائنا میڈیا گروپ کے اوور سیز پروگرامز میں ایک اہم ثقافتی سلسلہ ہے، جو چینی زبان و ثقافت کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھاتا ہے اور پروگراموں کی اعلی معیار کی نمائشوں اور نشریات، ثقافتی تجربے و تبادلے کے ذریعے دنیا کی متنوع ثقافتوں کی باہمی سیکھ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیتا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
— فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
ہائی کورٹ کا 3 رکنی بینچ 24 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
اس موقع پر ببنچ نے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کیا ہے۔