جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
وارسک(آئی پی ایس) جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جب کہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم وارسک میں پیش آیا، سینٹرل پولیس آفس نے حملے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے انسداد پولیو ٹیم اور اس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی، یہ مقابلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور باقی فرار ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت افنان کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے دو شناختی کارڈز، تین اے ٹی ایم کارڈز اور موبائل فون برآمد ہوا جب کہ فرار ہوئے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، راکٹ لانچر اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کانسٹیبل کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے کارکنوں پر اور ان کے تحفظ پر مامور اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد انسانیت اور قوم کے دشمن ہیں، معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن ہیں جنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
انہوں ںے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ان عناصر کے دباؤ میں نہ آئیں، پولیو کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی، حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دی ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعیناتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انسداد پولیو ٹیم پر جنوبی وزیرستان کانسٹیبل شہید
پڑھیں:
میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
میانوالی (سب نیوز)پنجاب پولیس میانوالی اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری یبان کے مطابق 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جب کہ مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
بیان کے مطابق ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم