پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
ویٹی کن سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل 2025ء ) پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال پیر 21 اپریل 2025ء کو ایسٹر کے روز 88 سال کی عمر میں ویٹی کن کے کاسا سانتا مارٹا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا، گزشتہ روز پوپ فرانسس نے ایسٹر سنڈے کے اپنے خطاب میں آزادی فکر اور رواداری پر زور دیا، پوپ فرانسس اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں کیتھولک وفاداروں کے سامنے نمودار ہوئے، 88 سالہ پوپ کی کمزور صحت کے باوجود جس نے انہیں ہفتہ کے زیادہ تر تقاریب سے روکے رکھا۔
(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ ارجنٹائن کے پوپ نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی میں گاتوار کے روز اپنی وہیل چیئر سے کمزور آواز میں "ہیپی ایسٹر" کہا، جس پر وہاں موجود ہزاروں وفاداروں اور دیگر لوگ کی جانب سے انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر پوپ کے خطاب کو پڑھ کر سنایا گیا، نمونیا کے علاج کے بعد ان کی نازک صحت کو دیکھتے ہوئے یہ یقینی نہیں تھا کہ آیا دنیا کے 1.4 بلین کیتھولک کے رہنما موجود ہوں گے یا نہیں، اس سے پہلے انہوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ایک مختصر نجی ملاقات کی، جو اپنے خاندان کے ساتھ روم کا دورہ کر رہے تھے، ویٹی کن نے ایک مختصر بیان میں لکھا، "چند منٹوں تک جاری رہنے والی اس ملاقات نے ایسٹر سنڈے پر مبارکبادوں کے تبادلے کا موقع فراہم کیا"۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پوپ فرانسس
پڑھیں:
مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، صدر مملکت کا ایسٹر پر پیغام
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اس لیے ہم تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتے ہیں۔
ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام مین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسٹر کے پر مسرت موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع ہے جبکہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے مسیحی برادری کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کے لیے ان کی لگن پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیے ہم رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اپنے پیارے ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا ک دعا ہے کہ یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ میں مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔