آخری سفر پر جانے سے پہلے جنید جمشید نے کیا کہا، اہلیہ نے پہلی مرتبہ بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
دین کی خاطر موسیقی کی دنیا کو خیر باد کہنے والے سابق گلوکار اور مرحوم نعت خواں جنید جمشید کی دوسری اہلیہ راضیہ جنید کا کہنا ہے کہ آخری سفر سے قبل جنید جمشید بہت اداس اور بے چین تھے اور اس سے پہلے ان کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔
جنید جمشید کی دوسری اہلیہ راضیہ جنید نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ان کے آخری سفر پر جانے سے پہلے کے احساسات اور طیارے حادثے سے متعلق گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کا زیادہ تر وقت سفر میں گزرتا تھا، ’جنید جمشید کا معمول تھا کہ جب کبھی سفر پر جاتے تو اپنی تمام شریکِ حیات سے ساتھ چلنے کا پوچھ لیا کرتے تھے، اور انہوں نے آخری سفر پر جانے سے پہلے مجھ سے بھی ساتھ جانے کا پوچھا تھا لیکن اس وقت میرے امتحان تھے تو میں نے جانے سے انکار کر دیا تھا‘۔
جنید جمشید کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی بیرون ملک سے آتے تھے تحفے تحائف ساتھ لاتے تھے۔ اور ’آخری سفر پر جانے سے پہلے مجھے محسوس ہوا تھا کہ وہ بہت اداس تھے، اور بات کرتے ہوئے کہیں اور کھو جاتے تھے‘۔ اہلیہ نے کہا کہ میں نے ان سے اس متعلق پوچھا تو وہ مجھ سے کہنے لگے کہ ’چترال میں تو بہت ٹھنڈ ہے، پتہ نہیں وہاں کیسے وقت گزرے گا‘ ۔ جیسے ان کا جانے کا دل چاہ رہا ہو جانے کا لیکن ان کا دل گھبرا بھی رہا ہو۔
انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید نے 5 سے 6 دنوں کے لیے جانا تھا لیکن ان کا سفر 10 دن کا ہو گیا تھا۔ چترال میں سگنلز کا مسئلہ بھی تھا تو صرف ایک دو بار ہی بات ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی خیریت سے آگاہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: والد نے کتنی شادیاں کی تھیں، جنید جمشید کے بیٹے نے پہلی بار سب بتادیا
راضیہ کا کہنا تھا کہ ’جس دن جنید جمید نے واپس آنا تھا انہوں نے مجھے میسج کیا کہ رات کا کھانا اکھٹے کھائیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میری قرآن کلاس ہو رہی تھی جب وہ ختم ہوئی تو مینجر کی کال آئی کہ میں ایئر پورٹ آیا تھا جنید بھائی کو لینے لیکن ان کے جہاز کا پتہ نہیں چل رہا تو میں ایبٹ آباد جا رہا ہوں‘۔
جنید جمشید کی اہلیہ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے گھر پر ٹی وی نہیں تھا تو میں نے بیٹے سے کہا کہ لیپ ٹاپ پر دیکھو تو پتہ چلا کہ حویلیاں کے پاس جہاز گر گیا ہے، پھر بہت سے لوگوں کی کالز آنا شروع ہو گئیں اور لوگ گھر آنے لگ گئے لیکن ہمیں سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ پھر اللہ نے وہ وقت بھی گزار دیا‘۔ راضیہ نے بتایا کہ ’میں عدت مکمل کرنے کے بعد اس طیارہ حادثے کی جگہ بھی گئی تھی‘۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان کے شوہر نے جنید جمشید کے لیے کیا دعا کی؟
یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ 52سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔
ماضی کے پاپ گلوکار جنید جمشید نے میوزک بینڈ وائٹل سائنز سے شہرت حاصل کی تھی۔ وہ لاہور میں واقع یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل تھے۔
سنہ 1987 میں ان کے گیت ’دل دل پاکستان‘ نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا اور ان کے بینڈ کو پاکستانی ’پنک فلوائڈ‘ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا تاہم 2000 کے عشرے میں جنید جمشید نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا اور مذہب کی تبلیغ اور حمد و نعت سے وابستہ ہوگئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنید جمشید جنید جمشید اہلیہ چترال طیارہ حادثہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنید جمشید اہلیہ چترال طیارہ حادثہ پر جانے سے پہلے کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کی انہوں نے اور ان
پڑھیں:
عامر کی گوری کے ساتھ تصویر میں جنید خان کی موجودگی سے لوگ حیران کیوں؟
عامر خان، گوری اسپرٹ اور شیکھر دھون کی ”خوبصورت شام“ میں جنید خان کی موجودگی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری اسپرٹ ایک اور خوشگوار لمحے میں نظر آئے، جب وہ کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی مبینہ دوست سوفی شائن کے ساتھ ایک خوبصورت شام گزار رہے تھے۔
اس محفل کی ایک تصویر، جو سوفی شائن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی، میں عامر خان، گوری اسپرٹ، جنید خان اور شیکھر دھون ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
”ایک خوبصورت شام“ کے کیپشن کے ساتھ شیئر ہونے والی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، اور دونوں جوڑیوں کے بارے میں نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ یہ تصویر فوراً وائرل ہو گئی اور مداحوں کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس محفل میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کی موجودگی نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی۔
تصویر میں جنید، عامر اور گوری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے، جس پر مداحوں نے ان کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ خاص طور پر عامر اور گوری کے تعلقات کو کھلے دل سے تسلیم کرنے پر جنید کی تعریف کی جا رہی ہے۔
شیکھر دھون اور سوفی شائن کا رشتہ عرصے سے زیر بحث رہا ہے۔ دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی اور اگرچہ ان کا رشتہ زیادہ تر نجی رہا ہے، لیکن سوفی کو اکثر آئی پی ایل میچز میں شیکھر دھون کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
عامر خان اور گوری اسپرٹ کی محبت کی کہانی بھی دلچسپ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں اور تقریباً ڈیڑھ سال قبل جب گوری ممبئی آئیں تو ان کے تعلقات نے ایک نیا موڑ لیا۔
عامر خان نے اپنی سالگرہ پر ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ گوری کے ساتھ 18 مہینوں سے رومانوی تعلق میں ہیں اور اس رشتہ کو اب عوامی طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔
کام کے حوالے سے عامر خان جلد ہی اپنی متوقع فلم ”ستارے زمین پر“ میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے۔
فلم میں جینیلیا دیشمکھ اور درشیل سفاری بھی اہم کرداروں میں ہیں، اور یہ فلم 20 جون کو ریلیز ہوگی۔
Post Views: 1