Express News:
2025-04-21@23:52:01 GMT
لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
کراچی:
آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔
ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔
رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ جعلی خبروں پر قابو پانے کا اب بھی تیز ترین اور بہترین ذریعہ ہے اور سوشل میڈیا یہاں رہنے کے لیے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوٹیوب کو 4 سال کے لیے بلاک کیا اور اب ٹویٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر الزام نہ لگائیں بلکہ جھوٹی خبروں کا سچائی سے مقابلہ کریں جبر، گرفتاریوں اور تشدد سے نہیں، اللہ الحق ہے اور اس کا علم سچ ہے، اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں اور غور کریں کس طرح خام ڈیٹا معلومات کی طرف لے جاتا ہے پھر علم کی طرف بصیرت اور حکمت فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)