درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
کراچی:
انگلش فاسٹ بولر جوش ٹونگ نے درد کش انجیکشن کی بدولت اپنے کرکٹ کیریئر کو بچالیا۔
پیسر کیلیے انجری کے بھیانک خواب کے بعد کھیل میں واپسی ناقابل یقین ہوگی۔ وہ رواں برس کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔
انجیکشن کی مدد سے وہ اپنے کندھے اور ایڑی کی انجریز سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔ وہ انجری مسائل کے سبب 17 ماہ تک کھیل سے دور رہے۔
27 سالہ پیسر نے دو ہفتے قبل ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے۔ ڈرہم کیخلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹیں اڑاکر انہوں نے سلیکٹرز کو دوبارہ اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
‘ہیئر ڈرائر’ کے بعد ‘ہیئر ٹریمر’ پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے 8ویں میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو ایک بار پھر انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر پویلین گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا، اس جیت میں فاسٹ بولر حسن علی نے 3 وکٹیں لیکر 28 رنز دیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے فاسٹ بولر حسن علی کی ڈریسنگ روم حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ‘ہیئر ٹریمر’ کا تحفہ پیش کردیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی کو پلئیر آف دی میچ کیلئے ہیئر ڈرائر دینے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس نے مداحوں کو پھر حیرت زدہ کردیا جبکہ کئی صارفین نے منفی تبصرے بھی کیے۔
قبل ازیں فرنچائز نے شاندار اننگز کھیلنے پر جیمز ونس کو ‘ہیئر ڈرائر’ کا تحفہ پیش کیا تھا۔
Post Views: 4