نئی ترمیم لانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں: وزیرِ قانون اعظم نذر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
وفاقی وزیر قانون اعظم نذر تارڑ---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا ہے کہ نئی ترمیم لانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا کہ آئینی بینچ بننے سے مقدمات کے فیصلے جلد ہو رہے ہیں، 26 ویں ترمیم ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے تھی، اس کے بعد کسی ترمیم کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کل کوئی ضرورت پڑ جائے تو نئی ترمیم آ سکتی ہے، اس کے لیے ساری اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی، الزام لگایا جاتا ہے کہ اس وقت قانون کی خلاف ورزی ہو رہی یے، سب کچھ سب کے سامنے ہے، ایک وقت میں ہم بھی اس کا سامنا کر رہے تھے۔
وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی میں 70 سے زائد انسانی حقوق سے متعلق قوانین منظور کیے گئے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے کلائنٹ سابق وزرائے اعظم تھے مگر ان کی گاڑیاں عدالتوں کے اندر نہیں آتی تھیں، آج جھندے والی گاڑیوں میں لوگ آتے ہیں، تقریر کر کے چلے جاتے ہیں، آج عدالتوں کے دروازے ان کے لیے کھل جاتے ییں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ فوجی املاک پر حملے کریں گے، پولیس کی گاڑیاں جلائیں گے، بلوے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے، ہم تو چاہتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی ہو۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قانون اعظم نذر تارڑ
پڑھیں:
وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں،ٹماٹروں کی بارش، وزیر اعظم نے نو ٹس لے لیا، کوہستانی کو ٹیلی فون
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کو ٹیلی فون کر کے وزیراعظم شہبازشریف کی ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی پرانڈوں،ٹماٹروں کی بارش ے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ
کھیئل داس کوہستانی پر یہ واقعہ ناقابل قبول اور افسوسناک ہے۔ ایسے واقعات سیاسی عدم برداشت اورقانون کی خلاف ورزی ہیں۔ امن اور رواداری کے ماحول کو ثبوتاژ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ وزیراعظم کی سندھ حکومت کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت۔ قبل ازیں وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش۔ یہ انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش نیشنل بینک کے قریب قوم پرست تنظیم کے کارکنوں نےکی۔وزیرِ مملکت کی گاڑی پر انڈے اور ٹماٹر پھینکے گئے۔
وزیرِ مملکت حملے میں محفوظ رہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ سے رابطہ، واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں ۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔