پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج ہفتے کے پہلے تجارتی سیشن کا مثبت آغاز کرتے ہوئے بینچ مارک کےایس سی 100 انڈیکس میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا۔

آخری کاروباری روز یعنی گزشتہ جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتے کے آخری کاروباری سیشن کا 414 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مثبت انداز میں اختتام کیا تھا، جس کے بعد آج صبح 10 بجے کے بعد کے ایس سی 100 انڈیکس 118,224.

90 پوائنٹس پر منڈلا رہا تھا، جو 909.32 پوائنٹس یعنی 0.78 فیصد کا اضافہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے اسٹاک ایکسچینج کو تگڑا کردیا

بین الاقوامی سطح پر اس ہفتے کے آغاز پر ایشیائی ایکوئٹی اور امریکی اسٹاک فیوچرز میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو پر ٹیرف کے حوالے سے بے چینی اور عوامی تنقید نے جذبات کو متاثر کیا، جس سے سونے کی قیمتیں نئی ​​بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کے خلاف حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا، ان کی ٹیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ جیروم پاول کو برطرف کر سکتے ہیں، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کے مضمرات مرکزی بینک کی آزادی اور عالمی منڈیوں کے لیے انتہائی نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار

زیادہ تر بازار جمعہ کو بند تھے اور کچھ ایسٹر منڈے کی چھٹی پر ہیں، ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.64 فیصد اور نیس ڈیک فیوچر میں 0.53 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ایشیا میں، جاپان کا نکی 1 فیصد گرگیا جبکہ جنوبی کوریا کا بینچ مارک انڈیکس مستحکم رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ ایسٹر بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری سیشن کےایس سی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ ایسٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری سیشن کےایس سی پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب کو فون ‘ فیصلوں پر عملدر آمد پر اتفاق : ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ سے بھی رابطے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کابل میں پُرتپاک میزبانی پر افغان قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ دریں اثناء سید بدر بن محمد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمانی ہم منصب کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق عمان کے ساتھ روابط مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان نے مذاکرات کے مثبت نتائج کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لئے عمان کے کردار کی تعریف کی۔ پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مثبت کردار نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ علاقائی عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحتی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
  • معاشی استحکام کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مرتب ہورہے ہیں؟
  • اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب کو فون ‘ فیصلوں پر عملدر آمد پر اتفاق : ایرانی اور عمانی وزرائے خارجہ سے بھی رابطے
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ خوش آئند، حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ: شہباز شریف