مریخ پرکھوپڑی جیسی پراسرار چٹان دریافت
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)ناسا کے مریخ پر موجود روور (rover) نے حال ہی میں ایک حیران کن اور پراسرار چٹان کی تصویر لی ہے جو انسانی کھوپڑی سے مشابہت رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس غیر معمولی چٹان کو ناسا نے اسکل ہل کا نام دیا ہے، یہ دریافت 11 اپریل کو پرسویئرنس روور کے ذریعے مریخ کے جیجیرو کریٹر کی رم پر ماسٹ کیم-زی آلے کی مدد سے کی گئی۔
(جاری ہے)
ناسا کے مطابق جس علاقے میں اسکل ہل دریافت ہوئی ہے وہ عمومی طور پر ہلکے رنگ اور گرد آلود سطح پر مشتمل ہے، لیکن یہ چٹان اپنے سیاہ رنگ، نوکیلی ساخت اور سطح پر موجود چھوٹے گڑھوں کی وجہ سے واضح طور پر نمایاں نظر آتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکل ہل کی سطح پر موجود گڑھے ممکنہ طور پر چٹان میں موجود اجزا کے کٹا یا مریخ کی تیز ہواں کے باعث پیدا ہوئے ہیں۔ ناسا نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ یہ چٹان کسی قریبی آتش فشانی چٹان سے کٹ کر آئی ہو یا کسی شہابیے کے ٹکرا کے نتیجے میں یہاں تک پہنچی ہو۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
سٹی 42 : وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا واقعہ، وزیراعظم شہباز شریف نے کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مملکت مذہبی امور کئیل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے معاملے کی انکوائری اور شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کئیل داس نے وزیراعظم کے رابطے پر اظہار تشکرکیا ۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
قبل ازیں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد نے ڈنڈوں اور ٹماٹروں کے ساتھ حملہ کیا۔