لاہور ہائی کورٹ نے خلع لینے والی خواتین سے متعلق اہم نقطہ طے کرتے ہوئے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے 08 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار نے ساہیوال ڈسٹرکٹ عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار نے خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے خلع لینے والی خاتون کوحق مہر کا حقدار قرار دیا اور کہا کہ  محض خلع لینے کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے کہا کہ حق مہر کی رقم خاتون  کے لیے  سیکیورٹی تصور کی جاسکتی ہے، اگر خاوند کا رویہ خاتون کو خلع لینے پر مجبور کرے تو وہ حق مہر لینے کی مکمل حقدار ہے۔

عدالت  نے کہا کہ  بیٹی کو جہیز دینا ہمارے معاشرے میں سرایت کر چکا ہے، والدین جتنی بھی استطاعت رکھتے ہوں وہ بیٹی کو جہیز لازمی دیتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ بنیادی طور پر طلاق شوہر کا حق ہے اور طلاق کی صورت میں شوہر حق مہر، تحائف  واپس مانگنے کے حق سے محروم ہوجاتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خلع لینے والی خاتون کو عدالت نے کی رقم کہا کہ

پڑھیں:

تاجر سے 2 کروڑ چھیننے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع، 20 لاکھ برآمد

عدالت نے تاجر کو اغوا کر کے دو کروڑ تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت پولیس کے اہلکاروں کا تاجر کو اغواء کرکے 2 کروڑ بھتہ لینے کے کیس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان سے 30 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے گینگ بناکر تاجر سے 2 کروڑ چھین لیے، ملزمان گرفتار

اے ایس آئی زر بادشاہ، اے ایس آئی فخر اقبال و دیگر کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت کے رُوبرو پیش کیا گیا۔

پرچہ ریمانڈ ہے مطابق پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے 30 لاکھ روپے برآمد کیے گئے، ملزمان نے مدعی مقدمہ کو ٹریپ کرکے غیر قانونی حبس بے جا میں رکھا ملزمان نے تاجر سے 2 کروڑ روپے ارتکاب ڈکیتی کرتے ہوئے لوٹ لئے۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ 16 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس ملازمین کیخلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس اہلکاروں پر تاجر کو اغواء کرکے 2 کروڑ روپے بھتہ لینے کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کے بعد 90 دن تک نکاح برقرار، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
  • تاجر سے 2 کروڑ چھیننے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع، 20 لاکھ برآمد
  • کراچی: بریک فیل ہونے پر چلتی بس سے چھلانگ لگانے والی خاتون جاں بحق
  • کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
  • گلگت، نیٹکو میں ہونے والی کرپشن کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
  • افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ ہے‘ پاکستان
  • خاتون بازیابی کیس:یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • لاہورہائیکورٹ، اغوا کیس کی خالی فائل پر چیف جسٹس کا اظہارِ برہمی
  • ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی
  • خاتون بازیابی کیس؛ یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ