ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں ایک ڈاکٹر نے 77 سالہ بزرگ شہری پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ 17 اپریل کو ضلعی اسپتال میں پیش آیا، جس کی ویڈیو موقع پر موجود افراد نے موبائل فون پر ریکارڈ کی۔
متاثرہ بزرگ ادھو لال جوشی اپنی بیمار بیوی کو علاج کے لیے اسپتال لائے تھے، ان کے مطابق وہ عام مریضوں کے ساتھ قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک ایک ڈاکٹر نے اُن سے تلخ کلامی شروع کر دی۔
بزرگ کا کہنا ہے کہ مجھ سے ڈاکٹر نے پوچھا کہ تم قطار میں کیوں کھڑے ہو؟ میں نے کچھ وضاحت دینے کی کوشش کی تو اس نے مجھے تھپڑ مار دیا، میرا چشمہ توڑ دیا اور پولیس چوکی کی طرف گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر نے مجھے لات ماری ہے، میری پرچی پھاڑ دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ میری بیوی کو بھی دھکا دیا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا تو مذکورہ ڈاکٹر جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عوامی دباؤ پر اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشوریا رائے نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا، ویڈیو وائرل
ایشوریا رائے بچن جو بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکار رہی ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ جہاں کئی صارفین نے ایشوریا کے اس انداز کو سراہا وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ صرف کمیرے کے سامنے اداکاری کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Entertainment Hub (@im_xiddi)
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایشوریا نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا ہو بلکہ اس سے قبل 22ویں اسٹار اسکرین ایوارڈز پر ایشوریا کو فلم ’جذبہ‘ میں عمدہ اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا جو ریکھا نے انہیں دیا۔ جس پر ایشوریا نے اسٹیج پر کہا، ’ماں کے ہاتھوں یہ ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے‘۔ جس پر ریکھا نے محبت بھرا جواب دیا کہ، ’میری خواہش ہے آئندہ بھی میں تمہیں اسی طرح ایوارڈ دیتی رہوں‘۔
ریکھا اور ایشوریا کے درمیان یہ خاص تعلق برسوں پرانا ہے۔ ریکھا نے ایک بار ایشوریا کے نام ایک نہایت جذباتی اور محبت بھرا خط بھی تحریر کیا تھا، جو 2016 میں فیمینا میگزین میں شائع ہوا، بالکل اس وقت جب ایشوریا کی فلم ’اے دل ہے‘ مشکل ریلیز ہونے والی تھی۔ یہ خط ایشوریا کے فلمی کیریئر کے 20 سال مکمل ہونے پر لکھا گیا تھا، اور اس میں ریکھا نے ایشوریا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی یادیں تازہ کیں۔
خط کا آغاز ریکھا نے ان الفاظ سے کیا: ’میری ایش‘، جو ان دونوں کے تعلق کی گہرائی کا واضح اظہار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جیا بچن کی کس بات پر ایشوریا رائے سب کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں؟
خط میں ریکھا نے لکھا کہ وہ عورت جو اپنی روح سے ہم آہنگ ہو، وہ کسی بہتے ہوئے دریا کی مانند ہوتی ہے۔ رکتی نہیں، بہاؤ سے ہٹتی نہیں، اور جہاں جانا چاہتی ہے، وہاں بغیر کسی بناوٹ کے پہنچتی ہے۔ جب وہ اپنی منزل پر پہنچتی ہے تو مکمل طور پر اپنے اصل میں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ شاید یہ بھول جائیں کہ تم نے کیا کہا یا کیا کیا، لیکن وہ کبھی نہیں بھول پائیں گے کہ تم نے انہیں کیسا محسوس کروایا۔ تم ایک جیتی جاگتی مثال ہو کہ ہمت تمام خوبیوں کی بنیاد ہے، کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی خوبی دیرپا نہیں ہو سکتی۔
ریکھا نے خط میں مزید لکھا کہ تم نے زندگی کے ہر لمحے کو شعور اور شکرگزاری کے ساتھ جیا۔ تم نے وہ راستے چُنے جن سے تمہیں عشق تھا، اور پھر انہیں اتنی خوبصورتی سے نبھایا کہ دیکھنے والے تمہارے سحر میں گرفتار ہو گئے۔ تم مکمل ہو، خود میں کافی ہو۔ کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ زندگی ان لمحوں سے ناپی جاتی ہے جو ہمیں حیران کر دیتے ہیں، نہ کہ صرف سانسوں کی گنتی سے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکھا اور امیتابھ بچن کے افیئر پر جیا بچن کیا کہتی ہیں؟
ایشوریا کے لیے لکھے گئے خط میں ریکھا نے مزید کہا کہ تم نے وقت کی سختیوں سے گزر کر خود کو نئے انداز میں جنم دیا، بالکل اس پرندے کی طرح جو خاکستر سے اٹھ کر دوبارہ بلند ہو جاتا ہے۔ وہ چاند سی معصوم چہرے والی لڑکی، جسے میں نے پہلی بار دیکھا تھا، آج بھی میرے دل کو اسی شدت سے چھو لیتی ہے۔
ریکھا نے مزید کہا کہ تم نے ہر کردار میں اپنی جان ڈال دی، لیکن تمہارا سب سے خوبصورت کردار وہ ہے جو تم نے بطور ماں ادا کیا، محبت دیتی رہو، روشنی پھیلاتی رہو، اور اپنا وہ جادو بکھیرتی رہو جو تمہاری پہچان بن چکا ہے۔
خط کے آخر میں انہوں نے ایشوریا رائے کو دعائیں دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دل سے تمہارے لیے بہت دعائیں ہیں۔ جیتی رہو، مجھے تم سے محبت ہے۔ ’ریکھا ماں‘
واضح رہے کہ ایشوریا رائے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے اور مشہور اداکار ابھیشیک بچن کی شریکِ حیات ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کے ازدواجی رشتے کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں گردش کر رہی ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ یہ رشتہ مشکلات کا شکار ہے اور ایشوریا ممکنہ طور پر طلاق لے لیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابھیشیک بچن امیتابھ بچن ایشوریا رائے ایشوریا رائے طلاق بالی ووڈ جیا بچن ریکھا