مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سعودیہ عرب میں بدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا ،جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے پیش آیا.

جاں بحق پاکستانی افراد کا تعلق چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہرانوالہ اور فورٹ عباس ہارون اباد کے گردونواح علاقہ سے تھا۔زخمی افراد کے ناموں کی تفصیل سامنے نہ آسکی، چند روز قبل ڈاھرانوالا سے عمرہ زائرین کا گروپ سعودی عرب روانہ ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.تمام زائرین ڈاہرانوالہ کی نجی ٹریول ایجنسی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد، 2 خواتین 228 نائن آر، 1 جاں بحق شخص 3/39 آر سے ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ گلی نمبر 7 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او قائد آباد رانا خوشی نے بتایا کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ ذاکر ولد نیاز اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی اطلاعات ک مطابق ذاکر نے اپنے 30 بور پستول کو صاف کرنے کے بعد تین ہوائی فائر کر کے پستول اپنے قریب رکھ لیا تھا کہ اس دوران اس کے 9 سالہ بیٹے نے اسلحہ اٹھایا تو اچانک اس سے گولی چل گئی جو کہ والد کی ٹانگ پر لگی۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

ایئر پورٹ ماڈل کالونی آوٹر سنگل کے قریب گارڈ روم میں پولیس اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔

ایئر پورٹ پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 24 سالہ کانسٹیبل شیراز کے نام سے کی گئی جو کہ اپنے اسلحے کی صفائی کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوا ہے۔

کورنگی کے علاقے 6 نمبر کچی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 28 سالہ شہباز کے نام سے کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ گولی اسے بازو پر لگی تھی۔

میمن گوٹھ کے علاقے لنک روڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ بالاج زخمی ہوگیا۔

میمن گوٹھ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا نیو کراچی فور کے چورنگی اللہ والی کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 25 سالہ ریحان زخمی ہوگیا۔

بلال کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، خواتین سمیت متعدد پاکستانی جاں بحق
  • سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد پاکستانی خواتین جاں بحق
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی