نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 8-10 گھنٹوں تک بارش اور تیز ہوائیں  کے ساتھ ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیان کے مطابق شدید بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے، آندھی اور اولوں کے باعث کمزور تعمیرات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بیان کے مطابق سڑکوں پر بارش کے باعث حدِ نگاہ کم، حادثات کا امکان بڑھ سکتا ہے، موسمی حالات سے آگاہ رہیں، بروقت اگاہی کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کو فالو کریں۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ سفر سے پہلے ٹریفک کی صورتحال چیک کریں،  غیر ضروری سفر سے گریز کریں، لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے علاقوں میں محتاط رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

دوسری جانب شہریوں نے اتوار کو ہلکی ژالہ باری اور بارش کے دوران گاڑیوں کو چھتوں تلے محفوظ کرنا شروع کردیا جب کہ جڑوں شہروں میں  ہلکی بارش اور  تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا

فائل فوٹو

اسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ مارچ کے بعد انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

متبادل ٹریفک پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام داخلہ راستے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرینا، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے، شہری راول ڈیم سے فیض آباد جانے والے کشمیر چوک پارک روڈ استعمال کریں۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق شہری اوجڑی کیمپ لوپ سے ایکسپریس وے جانے والے ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کےلیے راولپنڈی ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو جبکہ کرال سے راولپنڈی جانے والے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ استعمال کریں۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کےلیے سری نگر ہائی وے نیو ڈبل روڈ اور اسلام آباد سے نیو ایئرپورٹ کےلیے سیونتھ ایوینیو مارگلہ روڈ، ایران ایوینیو استعمال کریں۔

انتظامیہ کے مطابق آئی ایٹ سے فیصل ایونیو کےلیے شہری نائنتھ ایونیو سری نگرہائی وے استعمال کریں۔ اس دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • اسلام آباد اور ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور بارش کا نیا سلسلہ شروع