City 42:
2025-04-22@00:26:34 GMT

ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستانی شہری بطور سیاح ملائیشیا جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنے کے پابند ہیں کیونکہ اس کے بغیر ایئرپورٹ پہنچنے کی صورت میں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

 ملائیشیا دنیا میں ایک مقبول سیاحتی مقام کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ یہ ہلچل مچانے والے شہروں، ساحلوں، سرسبز بارشوں کے جنگلات اور تاریخی نشانات کا امتزاج پیش کرتا ہے، یہ خصوصیات جو اسے چھٹیوں کا بہترین مقام بناتی ہیں،ملائیشیا کے قوانین کے مطابق پاکستانی شہری 6ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

 ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات:

 پاکستانی پاسپورٹ کے سوانحی معلومات کے صفحے کی ڈیجیٹل کاپی

 درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر

 ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت

 واپسی کا ٹکٹ

 ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت

 سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ 19 اپریل 2025 تک ایک رنگٹ 62.

92 روپے کے برابر ہے لہٰٗذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے ہے،درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے، درخواست دہندگان ایک درست ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کر سکتے ہیں۔

سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ملائیشیا کے کے لیے

پڑھیں:

سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق

فائل فوٹو

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔

پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں
  • ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں،گھر بیٹھے بنوائیں
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
  • سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں: محسن نقوی
  • ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے کتنے پاکستانی حج نہیں کر سکیں گے؟