احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کے موقع پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون اور وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب بار کونسل میں سہولت انٹری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر موجود تھے۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے کہا کہ سہولت سینٹر کے قیام سے وکلا کی مشکلات ختم ہوں گی، ہمارے گروپ کا مقصد تنقید کرنا نہیں بلکہ وکلا کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کے سہولت سینٹر سے وکلا کی ڈگری ویری فکیشن کو بھی آن لائن کر دیا گیا جس سے جعلی وکلا کو فوری پکڑا جاسکتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ وائس چیئرمین سہولت سینٹر احسن بھون کر دیا
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی اور ماہر ابلاغیات شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔
سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شکیل ترابی ابلاغیات کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نظریاتی صحافت کے فروغ اور آزادی رائے کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ شکیل ترابی سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مثبت جمہوری اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔