وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی پر شرپسندوں کا حملہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر شرپسندوں نے حملہ کیا ہے، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر ٹھٹہ سے کراچی سفر کے دوران شرپسندوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کا مرکز پر حملہ، مرکزی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
کھیئل داس کوہستانی کے مطابق وہ ٹھٹہ سے سجاول کی جانب رواں دواں تھے کہ ان پر شرپسندوں نے حملہ کیا، جن کے ہاتھ میں ایک پارٹی کے جھنڈے تھے اور وہ کینالوں کی تعمیر کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مجھ پر حملہ ہوا تو میرے ڈرائیور نے فوری گاڑی وہاں سے نکالی جس کے بعد میرے قافلے میں موجود دیگر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ، ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ میرے قافلے کی گاڑیوں پر پہلے پتھراؤ کیا گیا اور پھر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تاہم میں خود حملے میں محفوظ رہا لیکن میرے کچھ ساتھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مجھ پر حملہ کیا گیا جس کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کھیئل داس کوہستانی پر حملے کی مذمتوزیراعظم شہباز شریف نے وزیرمملکت پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیئل داس کوہستانی کو ٹیلی فون کرکے خیریت بھی دریافت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ٹھٹھہ سجاول کراچی کھیئل داس کوہستانی وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹھٹھہ سجاول کراچی وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف حملہ کیا گیا کی گاڑی پر حملہ
پڑھیں:
نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
صدر مسلم لیگ نون نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ نون محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کا کھیئل داس کوہستانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ صدر مسلم لیگ نون نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ کھیئل داس کوہستانی نے خیریت دریافت کرنے پر صدر مسلم لیگ نون کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے کھیئل داس کوہستانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کھیئل داس کوہستانی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔