افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے۔اپنے بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کرنے پر وفاق کا قدم دیر آئے مگر درست آئے کے مترادف ہے۔

انہوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عمل خیبرپختونخوا حکومت کی بار بار اپیلوں کا نتیجہ ہے۔بیرسٹر سیف نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس بات چیت کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔انہوں نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو نظر انداز کرنا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 3 ماہ قبل ہی افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت کو ٹی او آرز بھجوائے تھے، جو اس عمل کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان ٹی او آرز میں قبائلی عمائدین سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے خبردار کیا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی بات چیت سودمند ثابت نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغانستان سے بات چیت خیبرپختونخوا حکومت پختونخوا حکومت خیبر پختونخوا انہوں نے سیف نے

پڑھیں:

یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام

پشاور:  وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور رہنمائی میں خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک عظیم الشان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام، وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان مہمان خصوصی کے طور پر، سابق ممبر قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی اور وزیر اعظم یوتھ کو آرڈی نیٹر خیبرپختونخوا بابر سلیم نے خصوصی شرکت کی۔
اپنے جوش و جذبے سے بھرپور خطاب میں امیر مقام خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو “قوم کا مستقبل” قرار دیتے ہوئے ان کے خلوص، محبت، اور جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں آج ایک عظیم مقصد کے لیے اکٹھا کیا۔ آپ لوگوں کے جذبے کو دیکھ کر میرا یقین مزید پختہ ہو گیا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ آپ نے جس اخلاص، محبت، اور خلوص کا اظہار کیا، اس کا بدلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہاکہ آپ کی طرف سے جس طرح کا جذبہ دیکھنے کو ملا، وہ اس بات کی ضمانت ہے کہ خیبر پختونخوا میں ترقی اور خوشحالی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں، خیبر پختونخوا بھی ترقی کے سفر میں شامل ہو رہا ہے۔
امیر مقام نے اس بات پر زور دیا کہ یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو نہ صرف سنا جائے گا بلکہ اقتدار کے عمل میں بھی شریک کیا جائے گا۔ انہوں نے رانا مشہود احمد خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود احمد خان میرا بھائی ہے، جس نے پنجاب میں مختلف وزارتوں میں دن رات محنت کی۔ اب وہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ساتھ لے کر یوتھ پروگرام کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا کے علاقے حیات آباد میں یوتھ پروگرام کا باقاعدہ دفتر قائم کر دیا گیا  جو فوری طور پر کام کا آغاز کرے گا۔ ساتھ ہی ضلعی، ڈویژنل، تحصیل اور یونین سطح پر کوآرڈینیٹرز کی تعیناتی کا بھی اعلان کرنے کیساتھ ساتھ کہا کہ ہم نے آج آپ کے لیے خیبر پختونخوا میں وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کا دفتر دے دیا ہے۔ اب کام شروع ہو چکا ہے۔ ان شاء اللہ، تحصیل اور یونین کونسل سطح تک ہم اس پروگرام کو لے کر جائیں گے تاکہ ہر نوجوان کو اس سے فائدہ پہنچے۔
انہوں نے رانا مشہود احمد خان کی خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کے ساتھ مشاورت، تربیت اور مواقع کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشہود احمد خان نے جس محنت سے نوجوانوں کے لیے منصوبہ بندی کی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔ وہ ایک ایسا شخص ہے جس نے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ محنت اور خدمت سے بنائی ہے۔
امیر مقام نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف کا ذکر نہ کروں تو زیادتی ہو گی۔ ان کی دن رات کی محنت نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا اور معاشی استحکام کی طرف گامزن کیا۔ انہوں نے مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد پر لے آئے۔ وہ ایک وژنری لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔
امیر مقام نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف تعلیم ہی نہیں، بلکہ ہنر، تربیت، اور مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنر بھی سکھانا ہو گا، تاکہ وہ مستقبل کی قیادت سنبھال سکیں۔ سرمایہ کار اب پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، مگر اس وقت تک یہ فائدہ نہیں دے گا جب تک مقامی حکومتیں اور عوام یکساں طور پر مستفید نہ ہوں۔
امیر مقام نے کنونشن میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نوجوانوں، کارکنوں، اور خواتین کی بھرپور شرکت اور نعرے، جذبات، اور جوش و خروش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آج کے ماحول نے یہ واضح کر دیا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان قومی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔ امیر مقام نے خطاب کے آخر میں دعا کی کہ  اللہ کرے یہ رشتہ، جو آپ کے اور ہمارے درمیان ہے، ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

 

Post Views: 13

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور نے اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا
  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • وفاق کا افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کا آغاز خوش آئند ہے. بیرسٹر سیف
  • افغانستان سے بات چیت شروع کرنے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے: بیرسٹر سیف
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے، ترجمان پختونخوا حکومت
  •  مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے،  ترجمان پختونخوا حکومت
  • وفاق کا افغانستان کیساتھ بات چیت کے عمل کا آغاز خوش آئند ہے: بیرسٹر سیف
  • اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر افغانستان سے بات چیت سود مند ثابت نہیں، بیرسٹر سیف