60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
لاہور میں ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، چین، افریقہ، یورپ اور امریکا سے دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں، پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے آئی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاندار ایونٹ میں آکر خوشی ہوئی، چین، افریقا، یورپ، امریکا اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ وزیر تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت اللہ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگرشاندار اسٹالز ہیں، ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ پاکستان میں معدنیات کے شہباز شریف
پڑھیں:
ہماری بندرگاہیں استعمال کر سکتے ہیں، شہباز شریف: ترکمانستان کے صدر سے ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹرسے )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ترکمانستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم اور زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے ترکمانستان کو کراچی اور گوادر کی بندر گاہوں کے ذریعے اپنی رسائی کو بڑھانے کی پیشکش کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اشک آباد آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ان کی ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی 30 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے 2025ء کو امن اور اعتماد کا بین الاقوامی سال قرار دینے پر ترکمان صدر کو مبارکباد دی۔ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے رواں برس کے آغاز پر ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکالنے کے لیے تعاون پر ترکمانستان کی قیادت اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کا جغرافیہ مثالی ہے جسے ترکمانستان جنوبی ایشیا اور اس سے باہر اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے بروئے کار لا سکتا ہے۔ پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر ترکمانستان کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترکمانستان کے عوام کے قومی رہنما گربنگولی بردی محمدوف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ترکمانستان کے عوام کے قومی رہنما اور صدر سردار بردی محمدوف کو آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورے کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔ ترکمانستان کے صدر نے وزیر اعظم کے دورے اور امن و اعتماد کے بین الاقوامی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے ملاقات کی۔ واپڈا کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا۔ ملاقات میں واپڈا سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول کے لئے ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور بارے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس محصولات کے اہداف کے حصول، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔انہوں نے ہدایت دی کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کے 11 فیصد کے ہدف کے حصول کیلئے کوششیں تیز کی جائیں اور ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع کیا جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کسٹمز کلیئرنس میں جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے استعمال سے کلیئرنس کے دورانیے میں خاطر خواہ کمی کو سراہا اور ہدایت دی کہ درآمدات اور برآمدات کی کسٹمز کلیئرنس کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ دریں اثناء وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پی کے سے رپورٹ طلب کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ پر دلی غم کا اظہار کیا۔