اسپورٹیج ایل کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کمی ، حقیقت یا افواہ؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی آٹومارکیٹ کے حلقوں کو حال ہی میں ایک افواہ نے ہلا کر رکھ دیا کہ ’’کیا لکی موٹرز‘‘ نے کیا اسپورٹیج ایل 2.0 ایل ایف ڈبلیو ڈی ویرینٹ کی قیمت میں پورے 10 لاکھ روپے کی کمی کردی ہے، جس کے بعد مبینہ طور پر نئی قیمت جو کہ ایک کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے سے کم ہو کر ایک کروڑ 8 لاکھ 25 ہزار روپے پر آگئی۔
یہ خبر سوشل میڈیا پر ایک بظاہر ’’سرکاری‘‘ نوٹیفکیشن کے ساتھ گردش کرنے لگی تھی۔
یہ شور اس وقت شروع ہوا جب ہنڈائی پاکستان نے ٹکسن ہائبرڈ 2025ء لانچ کی، جو ایس یو وی سیگمنٹ میں ایک سنجیدہ چیلنج کے طور پر سامنے آئی، اس کی اسمارٹ ویرینٹ کی قیمت ایک کروڑ 10 لاکھ 99 ہزار روپے اور سگنیچر کی قیمت ایک کروڑ 19 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی، جو کیا کی ہائبرڈ اور نان ہائبرڈ اسپورٹیج ماڈلز سے نمایاں طور پر کم تھیں۔
قدرتی طور پر اس سے قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ کیا لکی موٹرز بھی اپنی فلیگ شپ ایس یو وی کی قیمتیں کم کرے گا تاکہ مارکیٹ میں مقابلہ قائم رکھ سکے۔
کیا پاکستان نے گردش کرتی قیمتوں کی فہرست پر فوری ردعمل دیا اور اسے واضح طور پر ’’جعلی‘‘ قرار دیا۔ کمپنی نے ایک آفیشل بیان جاری کیا اور عوام سے درخواست کی کہ وہ اس قسم کی غلط معلومات پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں پھیلائیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ کوئی سرکاری قیمت میں کمی کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ٹوسان ہائبرڈ بمقابلہ اسپورٹیج ایل: قیمت کا موازنہ
اسپورٹیج ایل کی قیمتیں:
اسپورٹیج ایل الفا – 94,99,000 روپے
اسپورٹیج ایل 2.
کیا اسپورٹیج ایل HEV – 1,28,50,000 روپے
ٹوسان ہائبرڈ 2025 کی قیمتیں:
ٹوسان ہائبرڈ اسمارٹ – 1,10,99,000 روپے
ٹوسان ہائبرڈ سگنیچر – 1,19,99,000 روپے
اگرچہ قیمتوں میں بھاری کمی کا خیال پرکشش لگتا ہے، خاص طور پر آج کی غیر مستحکم آٹوموٹیو مارکیٹ میں، مگر ایسے کسی بھی دعوے کی تصدیق ہمیشہ سرکاری ذرائع سے کرنا ضروری ہے۔
اب تک، کیا نے اسپورٹیج ایل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور جو دستاویز وائرل ہوئی ہے وہ محض ایک افواہ ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹوسان ہائبرڈ اسپورٹیج ایل ہزار روپے ایک کروڑ کی قیمت 000 روپے
پڑھیں:
پنجاب میں20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا ہو گیا
لاہور(اوصاف نیوز) 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے سستا ہو گیا۔اخباری رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ گندم کی قیمت 3400 روپے کم ہو کر2600 روپے فی من ہو گئی ہے۔
اس لئے فوری طور پر آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے کم کردی ہے، انہوں نے کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے کم ہو کر 1500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کھلا آٹا بھی دس روپے فی کلو سستا ہو گیاہے جبکہ میدے اور فائن آٹا کی قیمت 110 روپے کلو ہو گئی ہے۔
فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا