گلے میں ہار ڈالنے کی کوشش پر سعید غنی نے بزرگ شہری کو جھڑک کر ہار توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما سعید غنی میڈیا سے گفتگو کے دوران بزرگ شہری کی جانب سے گلے میں ہار ڈالنے پر غصے میں آگئے، اور ان کو جھٹکتے ہوئے ہار توڑ دیا۔
سعید غنی نے غصے سے ہاتھ مار کر پھولوں کا ہار توڑتے ہوئے کہاکہ ابھی میں بات کررہا ہوں۔
اس موقع پر وہاں موجود دیگر لوگوں نے بزرگ شہری کو وہاں سے پیچھے کردیا، اور سعید غنی نے اپنی بات جاری رکھی۔
سعید غنی کی جانب سے بزرگ شہری کو جھڑکنے پر سوشل میڈیا صارفین پی پی رہنما پر شدید تنقید کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بزرگ شہری پاکستان پیپلزپارٹی پھول پی پی پی جھڑک دیا سعید غنی میڈیا سے گفتگو ہار توڑ دیا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلزپارٹی پھول پی پی پی جھڑک دیا میڈیا سے گفتگو ہار توڑ دیا وی نیوز
پڑھیں:
کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران کرش اسٹون کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق بلوچستان سے 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 240 بیگ کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
اسمگل شدہ چھالیہ ڈمپر نمبر TLK144 میں کرش اسٹون کے نیچے چھپائی گئی تھی، موصول خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر مشکوک ڈمپر کو روک کر تلاشی لی گئی۔
برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت 48لاکھ روپے ہے۔
کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے چھالیہ سمیت کروڑ مالیت کا ڈمپر بھی ضبط کر لیا ہے۔