جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام مظلومین غزہ و فلسطین کی حمایت میں احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تاریخ کا مورخ کربلائے عصر میں حضرت حسین کے غلاموں کی شہادتیں دیکھ رہا ہے اور وقت کے کوفیوں کے چہرے بھی عاشکار ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام جامعہ خیرالمعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ کے سامنے غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور عالمی خون خوار بھیڑیے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی، احتجاجی مظاہرہ سے صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ متحد ہوکر فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے اور عملی جدوجہد کا فی الفور آغاز کیا جائے کیونکہ اس وقت اقوام متحدہ اور آئی او سی غیر موثر ہوچکی ہیں۔
جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی صدر سجاد علی حامدی نے کہا کہ عالمی قوتیں فلسطین کے بے گوروکفن لاشوں پر بے ضمیر اور بے ہس ہوچکی ہیں، تاریخ کا مورخ کربلائے عصر میں حضرت حسین کے غلاموں کی شہادتیں دیکھ رہا ہے اور وقت کے کوفیوں کے چہرے بھی آشکار ہو رہے ہیں۔ جمعیت علمائے پاکستان ملتان کے صدر حافظ محمد ظفر قریشی نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان پورے پاکستان میں بیداری غیرت مسلم کانفرنسز کا انعقاد کررہی ہے، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما شبیر احمد نورانی نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں ہمیں غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمعیت علمائے پاکستان کے فلسطین کے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت میں متنازع وقف ترمیمی بل کیخلاف علما و مشائخ کا احتجاج
بھارت میں متنازع وقف بل کے خلاف علما و مشائخ کا احتجاج جاری ہے۔
احتجاج جمیعت علما کی قیادت میں بھارتی ریاست کرناٹک میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وقف مسلمانوں کا حق ہے، فاشسٹ طاقتوں کو چھیننے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: متنازعہ وقف بل کے باعث پورا بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے، ہم قانون کا احترام کرتے ہیں، لیکن آئین کو مسخ نہیں ہونے دیں گے۔
مظاہرین نے کہا کہ احتجاج کسی مذہب یا پارٹی کے خلاف نہیں، آئینی دفاع کے لیے ہے، مظاہرین
کی آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
وقف بل کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔
بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت اور املاک کو مٹانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا علما و مشائخ مودی سرکار وقف بل