اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورہ کابل کے موقع پر ہفتہ کو ہوائی اڈے پر افغان حکومت کے معززین بشمو ل ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد نعیم وردگ ، ڈی جی وزارت خارجہ مفتی نور احمد اور چیف آف سٹیٹ پروٹوکول فیصل جلالی نے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا استقبال کیا ۔اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔

اعلیٰ سطح کا وفد بھی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ کابل روانہ ہوا ہے۔

نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ  افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔

غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی: طلال چوہدری

وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیرِ اعظم اور افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔

افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جس میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • اسحٰق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
  • اسحق ڈار اہم ترین دورے پر کابل چلے گئے،قائمقام وزیراعظم ،وزیرخارجہ سے ملیں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ 
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ
  • اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ